قبائلی عوام اپنے اداروں پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں،قائمقام چیئرمین سینیٹ

0
22
CHAIRMAN SENATE,

قائمقام چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی سے قبائلی عمائدین اور مشران کے ایک وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ا ور فاٹا کے انضمام کے بعد پیدا ہونے والے مسائل،سماجی واقتصادی مشکلات اور دیگر اہم امور پر آگاہ کیا۔

قائمقام چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے وفد کا استقبال کرتے ہوے کہا کہ قبائلی روایات اور ثقافت میرے دل سے بہت قریب ہے اور اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ میرا اپنا تعلق قبائلی علاقہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمائدین کا یہ دورہ ان کے لئے کافی حوصلہ کا باعث ہے اور یہ اس بات کا عکاس ہے کہ قبائلی عوام اپنے اداروں پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں۔ وفد کی قیادت سابق سینیٹر اورنگ زیب خان اورکزئی اور سینئر پارلیمنٹرین جی جی جمال کر رہے تھے۔

قائمقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اگر چہ فاٹا کا انضمام صوبہ خیبر پختونخواہ کے ساتھ ہو چکا ہے تاہم اصلاحاتی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے اب بھی طویل سفر طے کرنا باقی ہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ مقامی سطح پر انتظامی ڈھانچے کو مضبوط بنایا جائے۔ا نہوں نے کہا کہ اس ضمن میں انضما م شدہ اضلاح کی شفاف مردم شماری ازحد ضروری ہے کیونکہ اس کی مدد سے مستقبل کیلئے طویل المدتی منصوبہ بندی کرنے اور ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔قائمقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اصلاحاتی ایجنڈا کی بدولت سابقہ فاٹا میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور جن مسائل کی عمائدین اور مشران کے وفد نے نشاندہی کی ہے ان کو حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مرحلہ وار اقدامات اٹھانے ہونگے تاکہ دیر پا ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ قائمقام۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایوان بالاء نے ہمیشہ پسماندہ طبقات کیلئے آواز اٹھائی اور صوبوں کے ساتھ مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہا۔

خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں رینجرز تعینات

اسلام آباد میں جرائم میں اضافہ، ڈاکو ایمبولینس گاڑی چھین کر فرار

قائمقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قبائلی عوام نے فاٹا کے بقا کی جنگ لڑی ہے اورپاکستان کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم قبائلی عوام کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ فاٹا کے غیو ر عوام نے دہشتگردی اور ملک دشمن قوتوں کے خلاف آہنی دیورا بن کر مقابلہ کیا ہے۔قبل ازیں،عمائدین اور مشران کے وفد نے اپنے علاقوں کے مسائل کے بارے میں قائمقام چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا۔ سینیٹر اورنگزیب خان نے کہا کہ فاٹا کے عوام نے ہر دور میں ملک کی خاطر قربانی دی ہے۔ انہوں نے قائمقام چیئرمین سینیٹ کی توجہ مسائل کی جانب مبذول کرائی اور کہا کہ مردم شماری بنیادی ایک مسئلہ ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام اور ادارے حکمت عملی واضح کریں تاکہ مستقبل کی پلاننگ میں مدد ملے۔قائمقام چیئرمین سینیٹ نے خصوصی طور پر سینیٹر اورنگزیب اور کزئی اور جی جی جمال کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

Leave a reply