قبل ازوقت الیکشن کروائے جائیں، سعد رضوی نے بھی مطالبہ کر دیا

0
36
وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد،حافظ سعد رضوی نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

قبل ازوقت الیکشن کروائے جائیں، سعد رضوی نے بھی مطالبہ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد سیاسی موسم گرم ہو چکا ہے

سندھ ہاؤس میں آج حکومتی اراکین سامنے آنے کے بعد درجہ حرارت مزید تیز ہوا، کئی حکومتی اراکین سندھ ہاؤس پہنچ چکے ہیں، اب عدم اعتماد کی کامیابی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا کیونکہ اپوزیشن نے اپنے نمبرز واقعی میں پورے کر لئے ہیں اور اب اعتماد ہوتی ہے تو عمران خان کا جانا ٹھہر گیا

دوسری جانب ان حالات میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی بھی میدان میں آئے ہیں، سعد رضوی نے حکمرانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اقتدار بچانے اور لوٹنے کی جنگ ہورہی ہے حکومت قبل از وقت الیکشن کا اعلان کرکے سیاسی بحران کا خاتمہ کرے

سعد رضوی نے فوری الیکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو اپنی پسند کے نمائندوں کا انتخاب کرنے کا موقع دیا جائے ، اقتدار کی جنگ منتخب ایوان سے زیادہ گلی کوچوں میں لڑی جارہی ہے حکومت فساد، انتشار، آئین سے بغاوت اور تصادم کی راہ اختیار نہ کرے وزیراعظم تحریک عدم اعتماد سے بہت خوف زدہ ہیں کسی کو ملکی مسائل کی پرواہ نہیں ہے،حکومت ملکی نظام چلانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ وزیر اعظم اور وزراء سیاسی مخالفین کی ٹھٹے بازی میں مصروف ارکان اسمبلی کو دستوری جمہوری اور پارلیمانی طریق کار کے مطابق آزادانہ طور پر اپنے فرائض ادا کرنے دے

واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہو گی، 27 مارچ کو ڈی چوک پر تحریک انصاف نے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے جبکہ 25 مارچ کو اپوزیشن اتحاد نے بھی اپنے کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کا کہہ دیا ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک 25 مارچ کو پہنچیں گے اور کب تک وہاں بیٹھنا ہے اسکا فیصلہ اسی روز کریں گے،

پارلیمنٹ لاجز کے کمروں میں کیا کرتے ہو،مجھے سب پتہ ہے، مولانا فضل الرحمان

عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں

پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

آنے والے دن پاکستان کے مستقبل کیلئے فیصلہ کن دن ہیں، وزیراعظم

الیکشن کمیشن کا نوٹس، وزیراعظم عدالت پہنچ گئے

سپریم کورٹ بار نے تصادم روکنے کی آئینی درخواست دائر کردی

چودھری برادران کی جانب سے 25 مارچ تک مہلت مانگی گئی ہے،اہم شخصیت کا انکشاف

ٹائیگر فورس سندھ ہاؤس پر حملے کی تیاری کررہی ہے، پی پی اراکین اسمبلی کا انکشاف

کہتے ہیں پانچ سال کے لیے قومی حکومت بنے گی ،ایسی کی تیسی تمہاری ،شیخ رشید

گالم گلوچ تحریک انصاف کا ٹریڈ مارک بن چکا ،کہیں غائب نہیں، ترین گروپ کے رہنما کا بیان

سندھ ہاوس کے خلاف آپریشن کیا گیا تو غیرقانونی عمل ہوگا،گیلانی

وفاقی وزیرکا سندھ ہاؤس پر آپریشن کا عندیہ

اراکین کو دھمکیاں،حکومت ہمیں اشتعال نہ دلائے، بلاول کی وارننگ

سندھ ہاؤس میں کون کونسے حکومتی اراکین موجود؟ نام سامنے آ گئے

پی ٹی آئی کے 24 ایم این ایز سندھ ہاؤس میں موجود ،مزید آئیں گے ،راجہ ریاض

Leave a reply