قبول نہیں کرتے کہ سعودی عرب کو ہمارا دشمن سمجھا جائے،ایران

0
48

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہےکہ سعودی عرب کو ایران کا دشمن یا ایران کو سعودی عرب کا دشمن قرار دینا ناقابل قبول ہے۔

باغی ٹی وی :شامی نیوز ایجنسی کو دیےگئے انٹرویو میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب دو بڑے ملک ہیں جن کے تعلقات کی بحالی سے خطے میں بڑی اہم تبدیلیاں رونما ہوں گی ایران اور سعودی عرب دو عظیم ملک ہیں اور ان کے درمیان تعلقات کی بحالی سے خطے میں مساواتیں بدل جائیں گی ۔ اس مساوات کو منظم کیا جائے گا۔

ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ،8 افراد ہلاک اور 9 زخمی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نےکہا کہ شام کے صدر بشار الاسد نے امریکی اتحاد اور اسرائیل کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے امریکا اور اس کے حواریوں نےشام کوتقسیم کرنےکی گھناؤنی سازش کی تھی، امریکیوں نے داعش اور دیگر دہشت گرد گروپوں کو تشکیل دینے کا اعتراف کیا ہے-

امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گرکرتباہ

انہوں نے کہا کہ ہمارے اور سعودی عرب کےدرمیان تنازعہ کے عروج پر بھی ہمارے سپریم لیڈر نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا تھا کہ اصل معاملہ سے غافل مت ہوں حقیقت یہ ہےکہ ہمارے اصل دشمن امریکہ اوراسرائیل ہیں انہوں نےمزید کہاکہ ایران اورسعودی عرب کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی ہم اس بات کو مسترد کرتے ہیں اور قبول نہیں کرتے کہ سعودی عرب کو ہمارا دشمن سمجھا جائے۔ یا یہ بات کی جائے کہ ہم کبھی اس کے دشمن رہیں گے۔

انٹرنیٹ کا مسلسل استعمال اور ڈیمینشیا

واضح رہے اس ہفتے کے شروع میں رئیسی نے شام کا دو روزہ دورہ کیا تھا اور اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں ایک اہم موڑ قرار دیا-

Leave a reply