قبضہ مافیا گروہ کے سرغنہ منشا بم گرفتار

منشا بم کو لاہور کے مہنگے علاقے جوہر ٹاؤن میں قبضہ گروپ کا سربراہ مانا جاتا
0
51

پنجاب میں قبضہ مافیا گروہ کے سرغنہ منشا بم کو گرفتار کرلیا گیا ہےجبکہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے دورہ ایل ڈی اے کے موقع پر عوام نے شکایت کی تھی کہ منشا بم گروپ زمینوں پر قبضہ کرتا ہے، جس پر وزیر اعلیٰ نے سی سی پی او کو طلب کرکے منشا بم کو گرفتار کرنے کا کہا تھا۔
https://x.com/MalikRamzanIsra/status/1702036447472271748
لاہور پولیس کے سربراہ کی ہدایات پر ایک خصوصی ٹیم نے منشا بم کو گرفتار کیا اور نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے قبضہ مافیا کی سرکوبی کی ہدایت کی تھی خیال رہے کہ ملک منشا کھوکھر عرف منشا بم کو لاہور کے مہنگے علاقے جوہر ٹاؤن میں قبضہ گروپ کا سربراہ مانا جاتا ہے۔ جس پر قبضے، قتل، اقدام قتل اور پولیس پر فائرنگ کے کئی مقدمے درج ہیں۔ اس کے خلاف غیر قانونی طور پر زمین پر قبضہ کرنے کا پہلا مقدمہ 1982 میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق منشا بم غریبوں کی زمینیں زبردستی ہتھیانے میں ملوث رہا ہے۔ اقتدار میں موجود ہر سیاسی پارٹی کے ساتھ منشا کے اچھے تعلقات رہیں ہیں۔ ممبران پارلیمنٹ اس کی پشت پناہی کرتے ہیں جبکہ پولیس حکام نے نام سامنے نہ لانے کی شرط پر نجی ٹی وی کو بتایا تھا کہ منشا نے وکلاء کی ایک ٹیم بنا رکھی ہے جو اس کے خلاف مقدمات کو دیکھتی ہے۔ پنجاب حکومت کے دیگر محکموں میں بھی اس کا اثر رسوخ ہے۔ جو پولیس والا منشا کے خلاف مقدمہ درج کر لیتا ہے، یہ گروہ اس کو بے بنیاد مقدمات میں گھسیٹ لیتا ہے۔

Leave a reply