ننکانہ،قبضہ مافیا سےکئی ایکڑ زرعی اراضی واگزار کروالی گئی،

0
24

ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل سارا لونی کا چک نمبر31میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ڈی سی ننکانہ راجہ منصور احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج کیے جانے والے گرینڈ آپریشن کے دوران
قبضہ مافیا سےچک نمبر31 میں 318کنال زرعی اراضی واگزار کروالی گئی ہے۔واگزار کروائی گئی زرعی اراضی کی قیمت تقریباً2کروڑ سے زائد بنتی ہے۔

اس گرینڈ آپریشن میں ضلعی انتظامیہ،محکمہ ،تحصیل کونسل، ٹاﺅن کمیٹی سمیت محکمہ پولیس کی بھاری نفری نےحصہ لیا۔مزید اپنے ایک بیان میں ڈی سی ننکانہ نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضے ہرگزبرداشت نہیں کیے جائیں گے ۔ضلعی انتظامیہ بھاری مشینری کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر قبضہ گروپوں اورناجائز تجاوزات کے خاتمے کے اقدامات کر رہی ہے۔

Leave a reply