قادیانیوں کے خلیفہ کا نام گوگل سرچ سے ہٹانے کی درخواست،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

0
31

قادیانیوں کے خلیفہ کا نام گوگل سرچ سے ہٹانے کی درخواست،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

لاہور ہائیکورٹ میں قادیانیوں کے خلیفہ کا نام گوگل سرچ سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے درخواست پر سماعت ملتوی کر دی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریکارڈ سمت طلب کر لیا

چیف جسٹس قاسم خان نے مقامی وکیل ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اسلام کی کردار کشی کیجا رہی ہے حکومت اور اسکے ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔حکومت اور اسکے ادارے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہے ہیں عدالت سوشل میڈیا پر اسلام مخالف مہم روکنے کا حکم دے

محکمہ اوقاف پنجاب قادیانیوں کو نوکری دینے لگا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمشن کا سائبر کرائمز کیخلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کا فیصلہ

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

رات گئے ن لیگی اہم شخصیت کی گرفتاری کی اطلاعات

 

عدالت نے قرار دیا تھا کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانا بہت آسان یے ،گزشتہ سماعت پر عدالت نے قرار دیا تھا کہ گوگل پر پچھلے 20 سے 22 دن سے چل رہا یے مگر حکومت سوئی ہے گزشتہ سماعت پر عدالت نے قرار دیا تھا کہ میں نہیں چاہتا کہ فیس بک, ٹوئٹر اور گوگل کے استعمال پر پابندی لگائی جاہے چیف جسٹس نے قرار دیا تھا کہ شوشل میڈیا کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے عدالت نے قرار دیا تھا کہ حکومت پب جی گیم پر پابندی لگا سکتی ہےتو ایسے اقدام پر فوری فیصلہ کیوں نہیں کرتی۔

چیف جسٹس لاہور ہاٸی کورٹ نے لیاقت علی چوہان کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فیس بک پر صحابہ کی شان کےخلاف مواد شئیر کیاجارہا ہے۔ ہی ٹی اے اور ایف آئی اے توہین آمیز مواد شئیر کرنے والوں کےخلاف کاروائی نہیں کر رہے۔ متعلقہ اداروں کی غفلت کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی ہے۔ توہین آمیز مواد کی اشاعت سے مسلمانوں میں غم وغصہ پایا جارہا ہے۔ عدالت ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کوفیس بک سےتوہین آمیز مواد ہٹانے کاحکم دے۔ عدالت توہین آمیز مواد شائع کرنے والے افراد کےخلاف ایف آئی اے کو مقدمے درج کرنے کاحکم دے۔

قادیانیوں کے خلیفہ کا نام گوگل سرچ سے ہٹانے کی درخواست پرحکومت نے کی مہلت طلب

Leave a reply