قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا

0
58

قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا

باغی ٹی وی ، مشیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کے خلاف پیپلز پارٹی کے ایم این اے قادر پٹیل نے آخر کار قانونی چارہ جوئی شروع کردی .پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل نے ترجمان پنجاب حکومت و معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے خلاف تھانے میں درخواست دیدی۔

قادر خان مندوخیل نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے ایکسپریس نیوز چینل کے ٹی وی شو کے دوران مجھے تھپڑ مارا،گالیاں اور دھمکیاں بھی دیں لہٰذا فردوس عاشق اعوان کے خلاف ہراسانی، قتل کی دھمکیاں اور تشدد کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

پی پی ایم این اے نے درخواست میں کہا کہ فردوس اعوان دوران ٹی وی شو مجھے گالیاں اور دھمکیاں بھی دیں۔

قادر مندوخیل نے درخواست میں مطالبہ کیا کہ فردوس عاشق اعوان کے خلاف ہراسانی، دھمکیاں اور تشدد کا مقدمہ درج کیا جائے۔

پولیس حکام کے مطابق قادر مندوخیل کی فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کی درخواست کئی روز قبل موصول ہوئی تھی

Leave a reply