کیا قائد اعظم کا فرمان یہ تھا کہ توشہ خانہ کی گھڑی بیچ دو؟مریم اورنگزیب

0
27

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کابینہ نے انسداد پولیو کے قومی مشن کی تکمیل میں پولیو ورکرز کی کاوشوں کو سراہا، ملک میں گندم کی سپلائی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،ملک میں گند م کی وافر مقدار میں ذخیرہ موجود ہے،ملک میں گندم کی وافر مقدار پر کابینہ نے اطمینان کا اظہار کیا ،انشورکیا گیا کہ ملک میں کسی قسم کاغذائی بحران پیدا نہ ہو،گندم کے ذخائر گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ہیں، سیلاب کے باوجود ملک میں گندم بحران کا کوئی خطرہ نہیں ہے، کابینہ نے وفاقی وزیر طارق چیمہ اور متعلقہ محکمے کی کارکردگی کو سراہا،

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن میں سفارتخانے کے زیر استعمال 2عمارتیں موجود ہیں ،واشنگٹن میں2 عمارتوں کے حوالے سے بروقت فیصلے نہیں کیے گئے،دونوں عمارتیں اس وقت زیر استعمال نہیں صرف ٹیکس دے رہے ہیں،لسبیلہ حادثے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پرمہم چلائی گئی،عمران خان اقتدار کیلئے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں،کیا قائد اعظم کا فرمان یہ تھا کہ توشہ خانہ کی گھڑی بیچ دو؟ کیا قائد اعظم کا فرمان یہ تھا کہ عمران خان اداروں کو آئین شکنی کی ترغیب دیں؟عمران خان اپنی سیاست بچانے کیلئے قائد اعظم کے فرامین استعمال کرنا بند کریں، عمران خان کو توشہ خانہ سمیت تمام بدعنوانیوں کا حساب دینا ہوگا،حقیقی آزادی کے نام پر لگائے گئے ڈرامے کا تماشہ پوری قوم نے دیکھا،حقیقی آزادی کے نام پر لگائے گئے ڈرامے کا ڈراپ سین پوری قوم نے دیکھا حکومت ہر طرح کی سیاسی مہم جوئی کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، عمران خان کا ذہن جمہوری نہیں ،وہ ناکام ،کرپٹ اور نااہل شخص ہے ، عمران خان نے دوست ممالک کو ناراض کیااور ان کی جاری سرمایہ کاری رک گئی،آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان کے دور میں کیا گیا

سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

جنرل قمر جاوید باجوہ کی 6 سالہ کارکردگی،پاکستان کا سنہرا باب

افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

Leave a reply