قیادت نا اہلوں سے نکل کر ناقابل اعتبار لوگوں کے ہاتھ آ گئی،حافظ سعد رضوی

0
103

قیادت نا اہلوں سے نکل کر ناقابل اعتبار لوگوں کے ہاتھ آ گئی،حافظ سعد رضوی
سربراہ تحریک لبیک پا کستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومتی اتحاد بھی علامتی ثابت ہوگا۔ قیادت نا اہلوں سے نکل کر ناقابل اعتبار لوگوں کے ہاتھ آ گئی ہے

حافظ سعد رضوی کا کہنا تھا کہ باریوں کی سیاست کے خاتمے سے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ملکی باگ ڈور نا اہل لوگوں کے ہاتھوں سے نکل کرنا قابل اعتبار لوگوں کے ہاتھوں میں چلی گئی الیکشن قبل از وقت ہی ملک میں سیاسی بحران کا حل ہے۔ آئین کو پس پشت ڈالنے کا بیانہ غیر جمہوری قوتوں کا ہوتا ہے خود کو عوام کا لیڈر کہنے والے نے آئین پاکستان پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی۔ اعلیٰ عدلیہ نے آئین کو پامال ہونے سے بچا لیا۔

حافظ سعد رضوی کا کہنا تھا کہ اقتدار کے پجاری نے ملک میں غداری کے سر ٹیفیکیٹ تقسیم کرنا شروع کردئیے ہیں۔ ڈی چوک کی سیاست کرنے والے ایک بار پھر اپنے مقام پر واپس آ گئے ہیں پہلی بار پا رلیمانی جمہوری تاریخ میں دیکھا کہ اقلیت نے اکثریت کو یرغمال بنایاہوا تھا عمران خان کا خیال تھا کہ ملک میں کوئی آئین اور قانون نہیں وہ ہوگا جو وہ چاہیں گے آئین سے روگردانی برداشت نہیں کی جا سکتی اعلیٰ عدلیہ نے آئین کی حفاظت یقینی بنائی جو خوش آئند ہے امید ہے کہ اعلیٰ عدلیہ مثالی فیصلے کی روایت کو ہمیشہ زندہ رکھے گی

مارچ میں تحریک لبیک نے بھی ایک بار پھر "مارچ” کا اعلان کر دیا

علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

اگر معاہدہ پورا نہ ہوا تو یہ قافلہ آگے روانہ ہوگا تحریک لبیک کی شوریٰ کا اعلان

خون کی ہولی کھیلی گئی،مولانا فضل الرحمان بھی تحریک لبیک کے حق میں بول پڑے

کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کے حوالہ سے نئی پیشرفت

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد،حافظ سعد رضوی نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

Leave a reply