قاعدے قانون کیمطابق بھی چلنا ہے یا جو دل میں آیا ڈز ڈز کر دی؟ عدالت کا ڈی سی سے مکالمہ

0
49

قاعدے قانون کیمطابق بھی چلنا ہے یا جو دل میں آیا ڈز ڈز کر دی؟ عدالت کا ڈی سی سے مکالمہ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مونال کو بند کرنے کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی

عدالتی نوٹس پر ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ،عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں یہ سیل کرنا کس کی ذمہ داری تھی اورکس نے کیا؟ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے کیمطابق سی ڈی اے اور وائلڈ لائف نے قبضہ لینا تھا،کیا آپ نے فیصلہ پڑھا تھا کہ اس میں لکھا ہے پہلے چیزیں نکالنے دیں،اب اگر وہاں سے کوئی چیزیں غائب ہوئی تو ذمہ دار آپ ہیں، ڈی سی اسلام آباد نے عدالت میں کہا کہ بالکل ہم ذمہ دار ہیں ہم نے اس پر کمیٹی بھی بنائی ہے،

جسٹس عامر فاروق نے ڈی سی اسلام آباد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایک طرح سے توہین عدالت کی ہے، قاعدے قانون کیمطابق بھی چلنا ہے یا جو دل میں آیا ڈز ڈز کر دی؟ فیصلے میں کچھ لکھا ہے آپ کچھ لکھ رہے ہیں، پہلے چیزیں نکالنی تھیں پھر عمارت سِیل ہونا تھی، عدالت نے مونال کے وکیل سے استفسار کیا کہ سامان نکالنے کیلیےآپ کو کتنا وقت چاہیے ؟ وقتی طور پر ہی آپ کو سامان نکالنے کی اجازت دی جا سکتی ہے،کیا آپ کو کوئی جلدی نہیں وہاں سے سامان اٹھانے کی ؟ فیصلے کیمطابق عمارت کا قبضہ تو سی ڈی اے یا وائلڈ لائف کے پاس رہے گا، سی ڈی اے یا وائلڈ لائف کے پاس قبضہ لینے کا ریسورس نہیں تو کمشنر آفس کو استعمال کرے، سنگل بینچ کا تفصیلی فیصلہ سامنے آنے پر چیزیں سامنے آئیں گی،یہ آرڈر بڑا واضح ہے کہ آپ چیزیں اٹھا کر لے جائیں پھر سِیل ہو جائے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی چیزیں اٹھا کر لے جائیں پھر سِیل ہو جائے گا، ابھی سی ڈی اے کو نہیں پتہ کہ اس نے اس عمارت کا قبضہ لیکر کیا کرنا ہے مونال کے وکیل کو شاید خدشہ ہے سی ڈی اے وہاں کسی اور کو بٹھا دے گا، یہ بات طے ہے کہ ابھی مونال کی جگہ کوئی کمرشل سرگرمی نہیں ہو سکتی

وکیل مونال نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے وہاں قبضہ لیتے وقت لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بنے گی، جس پر عدالت نے کہا کہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبضہ لیا جائے گا کیوں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بنے گی؟

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

مارگلہ ہلز،درختوں کی کٹائی پرتحقیقاتی کمیٹی قائم،پاک فوج بھی کمیٹی کا حصہ

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

مونال کی بندش کیخلاف انٹراکورٹ اپیل،کیا پھر دارالحکومت کو پنجاب کے حوالے کر دیں؟ عدالت

Leave a reply