ہمارے امیدواروں کے پوسٹرز پر قیدی نمبر 804 لکھا جائے گا،عمران خان

adyayla

سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے جو کیا اس کی مذمت کرتے ہیں،یہ بھی دیکھنا ہے کہ معاملات یہاں تک کیسے پہنچے،شاہ محمود قریشی بطور وزیر خارجہ افغانستان گئے تو انہوں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا،بلاول جب وزیر خارجہ تھے تو ایک مرتبہ بھی افغانستان نہیں گئے،میں بطور وزیراعظم خود بھی ایران گیا تھا اور سپریم لیڈر سے بھی ملا تھا،جو لوگ چاہتے ہیں کہ ایران کے ساتھ تعلقات خراب ہوں وہ آج خوش ہیں

عمران خان کا کہنا تھا کہ کیا ایران کے ساتھ تعلقات خراب کرنا ہمارے مفاد میں ہے،بڑھاوا دینے کے بجائے صورتحال کو ڈیفیوز ہونا چاہیے،اکتوبر میں انتخابات ہو جاتے تو استحکام آچکا ہوتا،پی ٹی ائی کو کرش کرنے کے لیے انتخابات کو ملتوی کیا گیا، نگران وزیراعظم کو کوئی سنجیدہ نہیں لے گا،نیوٹرل بھائی جان بھول گئے کہ ٹائم کسی کا انتظار نہیں کرتا،پاکستان کی صورتحال 1970 کی ہے جب صرف پارٹی ٹکٹ جیتا تھا،جو ظلم کیا جا رہا ہے یہ ہماری انتخابی مہم ہے،امیدواروں کے پوسٹرز پر قیدی نمبر 804 لکھا جائے گا،ظلم کے باوجود پارٹی اس لیے نہیں ٹوٹی کیونکہ ہمارا ووٹ بینک ہے،وکلا نے زبردست کام کیا چاہتا ہوں انہیں ٹکٹ ملیں،عمر ایوب اور شبلی فراز کو ٹکٹ فائنل کرنے کا کہا ہے،نواز شریف کی خواہش ہے اچھا کھانا اور شاپنگ کرنا، میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں،

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں سرکاری ٹی وی چینل کی بجائے ورلڈ کپ دیکھتا تھا،صبح اٹھ کر ورزش کرتا ہوں اور پھر عدالت آ جاتا ہوں، نوجوانوں اور بچوں کے لیے قرآن پاک کی آیات نوٹ کر رہا ہوں،جس نے مجھے جیل میں ڈالا اس کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،عبادت بھی تنہائی میں ہوتی ہے، نظربندی نے فائدہ دیا، جیل میں آدمی کو سوچنے اور پڑھنے کا موقع ملتا ہے، جیل میں رہتے ہوئے سیرت النبیﷺ کو بھی پڑھا ہے، جب انسان خواہشوں پر قابو پا لیتا ہے تو کوئی مشکل نہیں ہوتی ،سیل میں لائبریری بن گئی ہے اور عبادت کا موقع بھی مل گیا ہے،سب سمجھتے ہیں کہ یہاں سب قانون کے مطابق چل رہا ہے لیکن طاقتور قانون سے اوپر ہے،گواہوں کے سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کر کے گواہیاں کروائی جارہی ہیں،

 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

بلاول نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داران کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

لگ رہا ہے لوگ ن لیگ سے نفرت کر رہے ہیں

قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

Comments are closed.