قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس،وزیر دفاع کی عدم حاضری پر اراکین کا اعتراض

قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس،وزیر دفاع کی عدم حاضری پر اراکین کا اعتراض
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس ہوا

قائمہ کمیٹی نے وزارت دفاع کے تحت اگلے مالی سال کے چھبیس ارب کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی

صلاح الدین ایوبی سمیت دیگر ارکان کی جانب سے وزیر دفاع کی غیر موجودگی کی نشاندہی کی گئی، چیئرمین کمیٹی نے ہلکے پھلکے انداز میں وزیر دفاع کی اجلاس میں عدم شرکت کا دفاع کیا ،چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ ہم نے انہیں خود کہا ہوا ہے آپ بے شک نہ آئیں۔پی ٹی آئی کی کنول شوذب نے کہا کہ ہم نے وزیر دفاع کو عدم اعتماد کے معاملے پر مصروف کیا ہوا ہے۔ صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت آئی ہے۔ بارڈر کی صورتحال پر یہاں بات ہونی چاہیے۔ وزیر دفاع کو یہاں آنا چاہیے۔

اجلاس میں کمیٹی رکن آغا قاسم نوتزئی کی جانب سے چمن بارڈر پر باڑ سے متعلق سوالات کئے گئے، کمیٹی رکن کا کہنا تھا کہ باڑ کی وجہ سے ہمارا بہت سارا علاقہ دوسری جانب چلا گیا ہے۔سیکرٹری دفاع نے پاک افغان بارڈر فینسنگ پر کمیٹی رکن کے خدشات کا جواب دیا ، سیکرٹری دفاع کا کہنا تھا کہ فینسنگ ہم اپنی مرضی اور سہولت کے مطابق لگا رہے۔ اگر خطے کے حالات ٹھیک ہو جائیں گے، ہمارے مقاصد پورے ہو جائیں گے فینسنگ کو ہٹا دیا جائے گا۔ فینسنگ بارڈر کی نشاندہی نہیں کرتی۔ پاک افغان انٹرنیشنل بارڈر طے شدہ ہے۔ ڈیورنڈ لائن ہی انٹرنیشنل بارڈر ہے،پاک بھارت انٹرنیشنل بارڈر پر بھارت نے چار چار کلومیٹر اپنی جانب باڑ لگائی ہوئی۔ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ چار کلومیٹر علاقہ پاکستان کا ہو گیا۔ ایسا نہیں ہے۔

سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ہلال الرحمان نے افغان صورتحال کے حوالے سے ارکان کے سوالات کا جواب دیا اور کہا کہ افغانستان کے حوالے سے کمیٹی ارکان کے خدشات درست ہیں۔افغانستان کے اندر ماڈرن اور موثر گورننس نظام جلد ممکن نظر نہیں آ رہا۔ وہاں بینکنگ کے نظام سمیت بہت سارے گورننس کے ایشوز ہیں، لیکن ہمیں امید رکھنی چاہیے وہاں صورتحال جلد بہتر ہو گی۔ہمارا افغان طالبان حکومت سے رابطے کا سسٹم موجود ہے،بارڈر ایشوز سمیت تمام معاملات پر بات چیت رہتی ہے۔

روسی صدر پیوٹن نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا حکم دے دیا-

:یوکرائن میں ایمرجنسی نافذ:سائرن بج گئے:شہریوں کو روس چھوڑنے کا حکم

برطانیہ آسٹریلیا اور جاپان نے روس پر پابندیاں عائد کرنے کا آغاز کردیا ہ

پوتن کوملک سے باہر روسی فوج کی تعیناتی:نیٹو کے جنگی طیارے سائرن بجانےلگے:پابندیاں بھی لگ گئیں‌ 

:روس جنگ کےلیے تیار:ولادی میرپوتن نے ملک سے باہر فوج استعمال کرنے کیلیے قانونی رائے مانگ لی

یوکرینی وزیردفاع کا فوجیوں کو روس سے جنگ کیلئے تیار رہنےکا حکم،

Comments are closed.