ریڈیو پاکستان سے نکالے گئے ملازمین کے لیے قائمہ کمیٹی برائے سینٹ کا مطالبہ آگیا

باغی ٹی وی : ریڈیو پاکستان سے نکالے گئے ملازمین کو بحال کیا جائے، سینٹ قائمہ کمیٹی

کوئٹہ/اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے ریڈیو پاکستان سے نکالے گئے کنٹریکٹ ملازمین کو میرٹ پر بحال کرنے اور خسارے کو دیگر ذرائع سے پورا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ آجلاس میں ریڈیو پاکستان کے اخراجات کو کم کرنے ریڈیو پاکستان کی عمارتوں کو موثر استعمال میں لانے اور تمام ملازمین کی تنخواہوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

قائمہ کمیٹی نے پی ٹی وی،اے پی پی اور دیگر اداروں کے ملازمین کو اعلان کردہ اعزازیہ فوری ادا کرنے کی بھی ہدایت بھی کر دیں۔ جمعرات کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاس میں منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر مشاہد حسین سید کی جانب سے 18 ستمبر2020 کو سینیٹ اجلاس میں اٹھائے گئے۔

معاملہ برائے پاکستان میں پابندی کے باوجود انڈین سپورٹس چینل کی نشریات چلانے کے علاوہ ریڈیو پاکستان(پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن)کے کنٹریکٹ ملازمین کو نکالے جانے کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔قائمہ کمیٹی کو چیئرمین پیمرا نے بتایا کہ وزارت داخلہ کو سیکورٹی کلیئرنس کیلئے تین مرتبہ لکھا ہے مگرجواب نہیں آیا ہے۔کلیئرنس کے بغیر کوئی لائسنس جاری نہیں کیا جاتا۔

اس کمپنی کی پہلے ہی تین دفعہ کلیئرنس ہو چکی ہے اور اس کو لینڈنگ رائٹس بھی حاصل ہیں۔اس چینل کی کمپنی لندن بیسڈ ہے۔ شکایت آنے پر دوبارہ کلیئرنس کیلئے وزارت داخلہ کو بھیجا ہے اور تین دفعہ کمیٹی کا نوٹس لینے کے بارے بھی آگاہ کیا ہے ابھی تک جواب نہیں ملا۔ وزارت داخلہ سے سیکورٹی کلیرنس آنے پر کمیٹی کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

Shares: