فضل الرحمان نےگالی دی ہے’کس کا باپ کون ہے:قمر زمان کائرہ کےاشارے نےلاہورسےلندن تک زلزلہ برپاکردیا

0
35

اسلام آباد:‘فضل الرحمان نےگالی دی ہے’کس کا باپ کون ہے:قمرزمان کائرہ کےاشارے نے لاہورسے لندن تک زلزلہ برپا کردیا،اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان سےمطالبہ ہےاپنےالفاظ ‏واپس لیں فضل الرحمان سےایسی توقع نہیں تھی انہوں نےگالی دی ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ہم ‏اپوزیشن جماعتوں کوساتھ لےکرچلناچاہیے ہمارےآپس کےاختلافات سےحکومت کوفائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ محمدزبیر، احسن اقبال، شاہدخاقان عباسی کا رویہ دیکھ لیں، ان کارویہ ایساہےکہ ‏پی ڈی ایم سےآپ نکلتےکیوں نہیں ہیں اپنی بےعزتی سمجھتاہوں کہ محمدزبیرکہہ رہےآپ پی ڈی ‏ایم نہیں ہیں اگر احترام کا رشتہ نہ ہوتاتومیں بھی بتاتاکس کاباپ کون ہے۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سےمطالبہ ہےاپنےالفاظ واپس لیں، فضل الرحمان ‏سےایسی توقع نہیں تھی انہوں نےگالی دی ہے ہمیں پی ڈی ایم سےنکالنےکیلئےن لیگ نےمنصوبہ ‏بنایا اعتراف کرلیں۔

Leave a reply