قانون عام آدمی کے لیے لوہے کے چنے اور بااثر کے لیے موم کی ناک بن چکا،سراج الحق

0
24

قانون عام آدمی کے لیے لوہے کے چنے اور بااثر کے لیے موم کی ناک بن چکا،سراج الحق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں سیاسی حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں ۔اسی لیے وہ میاں نواز شریف کے باہر جانے کے معاملے کی ذمہ داری بھی عدالتوں پر ڈالنا چاہتی ہے۔حکومت دماغ اور قوت فیصلہ دونوں سے محروم ہے۔رول آف لاء نہ ہونے کی وجہ سے سیاست اور جمہوریت تباہ ہوچکی ہے۔تمام ادارے اپنا اعتماد کھوچکے ہیں۔قانون عام آدمی کے لیے لوہے کے چنے اور بااثر کے لیے موم کی ناک بن چکا ہے۔

خود کو ٹیپو سلطان کہنے والے کے دور میں سقوط کشمیر ہوا،سراج الحق

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ اجلاس میں شرکت کے بعدپارلیمنٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ میاں نواز شریف کے علاج کے لیے باہر جانے سے حکومت ڈرتی ہے کہ اس پر کوئی ذمہ داری نہ آجائے اس لیے اس معاملے کو بھی عدالتوں پر ڈال رہی ہے۔حکومت کی اب تک کوئی سمت ہے نہ اسے اپنی نااہلی ،ناکامی اور عوام کے اندر بڑھتی ہوئی بے چینی کا کوئی ادراک ہے۔ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں جس کی وجہ سے تمام ادارے تباہی کے دھانے پر ہیں۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی ناقابل برداشت ہوچکی ہے اور عام آدمی فاقہ کشی پر مجبور ہے۔دال سبزی پر گزارہ کرنے والا سفید پوش طبقہ پس کررہ گیا ہے۔سبزی گوشت کی قیمت پر مل رہی ہے۔سو روپے میں دو کلو آٹا نہیں آتا۔ادرک پیاز اور ٹماٹر جیسی سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔ملک میں روزگار ختم ہو کررہ گیا ہے۔

Leave a reply