قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وفاقی وزیر داخلہ

0
20

وزیر داخلہ سے سندھ سے تحریک انصاف کے نمائندوں کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں تحریک انصاف کے چیف وہیب عامر ڈوگر بھی شامل تھے ،وفد نے وزیر داخلہ کو گھوٹکی میں پیش آنے والےواقعے پر خدشات کا اظہار کیا ،وزیر داخلہ اعجازشاہ نے مندرپرحملے کی تحقیقات میں بھر پورتعاون کایقین دلایا ،

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ میں چیف سیکریٹری اورآئی جی سندھ کےساتھ رابطےمیں ہیں ،حملہ آوروں کے خلاف دفعہ 295 کےتحت مقدمہ درج کیا گیا ہجوم کو مشتعل کرنے والے افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی

قبل ازیں ایک اور انٹرویو میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان عالم دین ہیں انکی عزت کرتا ہوں، مولانا فضل الرحمان سے ڈیل نہیں ہو گی وہ خود ڈھیلے ہو جائیں گے۔ جج کیخلاف ویڈیو شریف برادران نے بنوائی تھی، جج ویڈیو کیس میں شریف خاندان پر فرد جرم عائد ہونی چاہیے تھی، زرداری کیخلاف کیس جانبدارانہ ہوتا تو وہ جیل میں نہ ہوتے، وائٹ کالرکرائم ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے، پولیس کے نظام کوبہتربنائیں گے، اگلے چارسالوں میں ملک کی حالت بہترہوجائے گی۔

حافظ سعید کے خلاف نئے مقدمات نہیں بنا رہے انہیں قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

 

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ فضل الرحمان نےاسلام آباد کی طرف پیش قدمی کی تو لوگ انھیں خود روک لیں گے ، وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جو قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں گے ان کو سہولیات دی جائیں گے ، کیٹینر اور پانی بھی فراہم کریں گے لیکن اگر قانون ہاتھ میں لیا گیا تو روکیں گے

 

مولانا دھرنا دینے آئے تو روکیں گے، وفاقی وزیر داخلہ نے دبنگ اعلان کر دیا

Leave a reply