قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقام تبدیل کرنے کی تجویز

0
37

اسلام آباد: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقام تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔

باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پی ٹی آئی فیض آباد کے قریب دھرنا دینا چاہتی ہے۔ راولپنڈی کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقام علامہ اقبال پارک تک لانے کی تجویز دے دی جبکہ پی ٹی آئی راولپنڈی کے قائدین نے جگہ کی تبدیلی پرمشاورت کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔

نواز شریف،حسین نواز،مریم نواز اور جنید صفدر لندن سے یورپی ممالک کے دورے پر چلے…

راولپنڈی میں 26 نومبر کو ہونے والے پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث حساس عمارتوں کی سیکیورٹی اور پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز متاثر ہونے کا خدشہ ہے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی 26 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان براستہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی پہنچیں گے ہیلی کاپٹر سے اسٹیج تک سیکیورٹی کے انتظامات پر بھی نظر ثانی جاری ہے راولپنڈی میں فیض آباد کے قریب انتہائی اہم تنصیبات بھی موجود ہیں راولپنڈی انتظامیہ نے پی ٹی آئی قائدین کو تمام خدشات سے آگاہ کردیا ہے۔

توشہ خانہ ریفرنس:ڈسٹرکٹ کورٹ میں عمران خان کے خلاف ٹرائل شروع

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پُرامن دھرنا دینے کی درخواست دے رکھی ہے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی 26 نومبر کو فیض آباد کےمقام پر پُرامن دھرنا دے گی، سابق وزیراعظم عمران خان دھرنے کی قیادت کریں گے 26 نومبر دھرنا حقیقی آزادی مارچ کا تسلسل ہے، راولپنڈی انتظامیہ سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کرے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما نے پولیس اور انتظامیہ سے 3 گھنٹے طویل ملاقات کی، جس میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دی 26 نومبر کو مارچ کے شرکاء علامہ اقبال پارک میں جمع ہوں گے،مرکزی اسٹیج مری روڈ پرسروے آف پاکستان کی عمارت کے سامنے لگایا جائے گا اسد عمر، شبلی فراز سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے مجوزہ مقام کا دورہ بھی کیا تھا-

اوگرا نےگیس کی قیمت میں اضافےکی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

Leave a reply