حکومتی قرار داد پر اپوزیشن کی طرف سے آغاز پر اعتراض کر دیا گیا

0
48

وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کشمیر کے موضوع پر قرار داد پیش کی ہے.قرار داد میں آرٹیکل 370 شامل نہ ہونے پر رضا ربانی اور شہباز شریف نے اعتراض کیا جس کی تائید شیخ رشید نے بھی کی.اس اعتراض پر بعد میں یہ شک شامل کر دی گئ.

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق حکومتی قرار داد پر اپوزیشن کی طرف سے آغاز پر اعتراض کر دیا گیا، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہو چکا،اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدام کی مزمت اور حالات پر بحث ہو گی،قومی اسمبلی میں‌حزب اقتدار کے نمائندوں سمیت حزب اختلاف کی جماعتوں کے قائدین اورممبران شرکت کر رہے ہیں.اجلاس میں تازہ ترین صورت حال اور بھارت کی طرف سے جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی زیر بحث آئے گی.

واضح رہے کہ بھارتی صدرنےمقبوضہ کشمیر کی 4 نکاتی ترامیم پردستخط کردیئے جس کے بعد بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی صدارتی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیرکی علیحدہ قانون سازاسمبلی ہوگی ، لداخ کومقبوضہ کشمیر سےالگ کردیا گیا بھارتی صدرنے گورنرکا عہدہ ختم کردیا اوراختیارات کونسل آف منسٹرزکوتفویض کر دیئے ،کالے قانون میں مقبوضہ جموں کشمیرآج سےبھارتی یونین کاعلاقہ تصورہوگا ،کالےقانون میں مقبوضہ جموں کشمیراب ریاست نہیں کہلائے گی

Leave a reply