قومی اسمبلی ، سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش،قرارداد منظور

0
37

قومی اسمبلی ، سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش،قرارداد منظور

اسلام آباد (محمداویس)قومی اسمبلی نے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی شہادت پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی،

بھارتی حراست میں سید علی گیلانی کی شہادت اور ان کی لاش چھیننے پر عالمی اداروں سے نوٹس لینے کی اپیل کردی گئی۔قرارداد کی منظوری کے بعد اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کردی اور ایوان سے واک آؤٹ کرگئے کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس پیر شام 5بجے تک ملتوی کردیا گیا ، چوتھے پارلیمانی سال کے پہلے دن ہی حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام ہوگئی ۔جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں شروع ہوا اجلاس شروع ہوا توکشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی و۔دیگر فوت ہونے والوں کے لیے ایوان میں دعا کی گئی دعا مولانا عبداکبر چترالی نے کی

دعا کے بعد اپوزیشن نے احتجاج کیا جس ہر سپیکر نے کہاکہ کشمیر حریت رہنما سید علی گیلانی کے حوالے سے قرار داد پاس کرنی ہے جس پر سعد رفیق نے کہاکہ جس طرح اجلاس کو چلایا جاریاہے اس پر ہمیں تحفظات ہیں مگر سید علی گیلانی سب کے لیڈر ہیں اس لیے ہم قرار داد پاس ہونے کے بعد ہم احتجاج کریں گے۔نوید قمر نے کہاکہ جس طرح ایوان کو چلایا جارہاہے اس حوالے سے احتجاج کریں گے قرار داد پاس ہونے کے بعد واک آوٹ کریں گے سعد رفیق نے کہاکہ سید علی گیلانی سب کے لیڈر ہیں

وزیر مملکت علی محمد خان نے سید علی گیلانی کے حوالے سے قرار داد پیش کی ۔علی محمد خان نے کہاکہ پورا ایوان سید علی گیلانی کے ساتھ ہے پورا پاکستان گیلانی صاحب کے ساتھ کھڑا ہے ۔ سید علی گیلانی کی جدوجہد کا سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے زندگی وقف کررکھی تھی ۔ظلم کے خلاف آواز بلند کی پوری قوم ان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے ۔سید علی گیلانی کی لاش چھینے کی شدید مذمت کرتا ہے عالمی برادری اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے روکے ۔مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنی جودجہد میں ضرور کامیاب ہوں گے ۔قرار داد متفقہ طور پر پاس ہوگئی۔قرارداد پاس ہونے کے بعد آغارفیع اللہ نے کہاکہ پی آر اے کو بند کرنے کی مذمت کرتا ہوں اور کورم کی نشاندہی کرتا ہوں جس پر سپیکر نے کہاکہ پی آر اے کے حوالے سے میں موقف دے چکا ہوں ۔اور گنتی کا حکم دیا ۔آغا رفیع اللہ نے کورم کی نشاندہی کردی اور ساتھ ہی اپوزیشن واک آؤٹ کرگئی۔ جس پر ایوان میں گنتی کی گئی ایوان میں کورم پورا نہیں تھا جس پر کاروائی معطل کردی گئی اس کے بعد دوبارہ اجلاس شروع ہوا مگر کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس پیر شام 5بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اجلاس طریقے سے نہیں چلایا جا رہا،مشترکہ اجلاس کے دورا ن پریس گیلری بند کر دی گئی،عجلت میں اجلاس بلایا گیا،ہم کورم کی نشاندہی کرنا چاہتے ہیں ، ن لیگی رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نوید قمر کی بات سے اتفاق ہے،عجلت میں اجلاس نہیں بلانا چاہیے تھا .اپوزیشن اراکین نے کورم کی نشاندہی کی جس کے بعدکورم مکمل ہونے تک اجلاس کی کارروائی معطل کر دی گئی

قومی اسمبلی اجلاس میں کراچی سے اکٹھے ہونے والے ٹیکس کی تفصیلات پیش کر دی گئیں ،وزیر خزانہ نے بتایا کہ کراچی سے گزشتہ مالی سال کے دوران 2 ہزار 737 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا،مالی سال 20-2019 میں 2 ہزار 223 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا یہ تمام ٹیکس کراچی کے کریڈٹ پر نہیں ہیں،تمام اہم کمپنیوں کے ہیڈ آفس کراچی میں ہیں، کراچی کیلئے وفاقی پی ایس ڈی پی میں سے جاری فنڈز کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں کراچی کیلئے گزشتہ مالی سال کے دوران 43 ارب 40 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری ہوئے،مالی سال 20-2019 کے دوران 8 ارب 67 کروڑ روپے جاری کیے گئے،

آج کے اجلاس کو کافی اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ حکومت الیکشن ایکٹ ترمیمی بل آج کے اجلاس میں پیش کرنے جا رہی ہے، بل میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور سمندر پار پاکستانیوں کیلئے قوانین شامل ہیں

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے 22 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا،وزارت صنعت و پیداوار کے ماتحت اداروں کی ناقص کارکردگی بارے توجہ ولاو نوٹس ایجنڈا پر موجود ہے حکومت کی طرف سے الیکشن ترمیمی بل2021 کو منظوری کے لئے مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک پیش کی جائے گی،الیکشن دوسرے ترمیمی بل2021 کو بھی سینٹ سے پاس نہ ہونے کی وجہ سے مشترکہ اجلاس بھیجنے کی تحریک پیش کی جائے گی،فیڈرل گورنمنٹ پراپرٹیز منیجمنٹ اتھارٹی آرڈیننس ایوان کے سامنے پیش کیا جائے گا،پاکستان بیت المال ترمیمی بل2021 منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا،متروکہ وقف املاک منیجمنٹ اینڈ ڈسپوزل ایکٹ 1975 میں ترمیم کا بل بھی پیش کیا جائے گا،گورنمنٹ سیونگز بنک ترمیمی بل ہر قائمہ کمیٹی فنانس کی رپورٹ پیش کی جائے گی، پوسٹ آفس نیشنل سیونگز سرٹیفیکیٹ ترمیمی بل2021 پر قائمہ کمیٹی فنانس کی رپورٹ پیش کی جائے گی،

قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر قانون دستور پاکستان کے آرٹیکل48 میں ترمیم کا بل پیش کریں گے،ہائیر ایجوکیشن ترمیمی بل21 بھی قانون سازی کے لئے پیش کیا جائے گا،وزیر خزانہ آڈیٹر جنرل کی 2020-21 کی آڈٹ رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی قومی اسمبلی اجلاس میں بل کی مخالفت کرنے کی بھر پور تیاری کی گئی ہے، ن لیگ ،پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن کی سب جماعتیں الیکٹرانک ووٹنگ کو مسترد کر چکی ہیں، الیکشن کمیشن نے بھی اس پر اعتراض اٹھائے ہیں، جس کے بعد وفاقی وزیر اعظم سواتی نے آگ لگانے کا بیان دیا تھا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

چیف الیکشن کمشنر پر الزامات، ن لیگ نے بڑا اعلان کر دیا

چیف الیکشن کمشنر کوحکم دیں کیونکہ تمہارے پاس اس کی بھی ویڈیوز ہونگی،شہری کا مریم نواز کو جواب

عام انتخابات کی تیاری کی جائے، چیف الیکشن کمشنر کا حکم آ گیا

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری غیرآئینی قراردینے کی درخواست،فیصلہ آ گیا

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف درخواست ،عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

Leave a reply