وزیراعظم پاکستان کی طرف سے انکوائری کمیشن بنائے جانے کی خبروں کے بعد اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس کمیشن کے سربراہ شعیب سڈل ہو سکتے ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا جبکہ آج اس سلسلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس بھی ہوا ہے جس میں انکوائری کمیشن سے متعلق امور پر غوروفکر کیا گیا اور یہ بات کی گئی ہے کہ یہ کمیشن 2008 سے لیکر 2018 تک قرضوں میں 24 ہزار ارب کا اضافہ کیسے ہوا اور یہ رقم کہاں خرچ کی گئی، اس کا جائزہ لے گا.
انکوائری کمیشن سے متعلق کہا جارہا ہے کہ ماضی میں آئی جی سمیت مختلف عہدوں پر تعینات رہنے والے شعیب سڈل کو انکوائری کمیشن کا سربراہ بنایا جاسکتا ہے. اگر شعیب سڈل اس انکوائری کمیشن کے سربراہ بنتے ہیںتو یہ کمیشن پچھلے دس سال میں لئے گئے قرضوں کی تحقیقات کرے گا۔ یاد رہے کہ شعیب سڈل اچھی شہرت کے حامل آفیسر رہے ہیں.