کورونا وائرس کےبحران نےعالمی ایوی ایشن انڈسٹری تباہ : قطر ایئرویز کو 1.92 ارب ڈالرز کا نقصان
دوحہ :کورونا وائرس کےبحران نےعالمی ایوی ایشن انڈسٹری تباہ : قطر ایئرویز کو 1.92 ارب ڈالرز کا نقصان ،اطلاعات کے مطابق کرونا نے دنیا بھرکی معیشت کوتباہ کرکے رکھ دیا ہے ،
اسی کرونا وبا نے دنیا کی معاشی طورپرمضبوط قطر ایئر ویز کو مارچ 31 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران 1.92 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
کورونا وائرس کے بحران نے عالمی ایوی ایشن انڈسٹری کو شیدید متاثر کیا ہے۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہےکہ قطر ایئرویز نے پائلٹس کی برطرفی اور تنخواہوں میں مزید کمی کا فیصلہ کیا ہے
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایئرلائن کو قطر کی حکومت کی جانب سے مارچ کے بعد دو ارب ڈالر کا ایڈوانس ملا تھا جنہیں نئے شئیرز میں بدل دیا گیا۔
قطر ایئرویز کا کہنا تھا کہ رواں سال ایئرلائن کے لیے بہت مشکل سالوں میں سے ایک رہا کیونکہ نقصانات گذشتہ سال ہونے والے 1.2 ارب ڈالر سے مزید بڑھے۔
ایئر اٹلی، جس میں قطر ایئرویز کے کچھ سٹیک ہیں، رواں سال فروری میں بند ہوگئی تھی۔
تاہم اس وبا کے قطر ایئرویز پر مکمل اثرات ابھی تک غیر واضح ہیں کیونکہ عالمی سطح پر لاک ڈاؤن مارچ کے بعد بھی جاری رہا ہے۔