قطربھی امریکہ کے سامنے ڈٹ گیا:اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے سے صاف انکار کردیا

0
36

دوحہ : قطربھی امریکہ کے سامنے ڈٹ گیا:اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے سے صاف انکار کردیا ،اطلاعات کے مطابق قطر نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے صاف انکار کردیا۔

معروف ورلڈ میڈیا گروپ الجزیرہ کے مطابق قطر کی اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات قائم کرنا فلسطینی مسئلے کا جواب نہیں ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ قطر دیگر خلیجی عرب ریاستوں کی طرح اسرائیل سے سفارتی تعلقات استوار نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ اسرائیل فلسطینی تنازع کا بنیادی سبب تعلقات کو نارمل کرنا ہے لہذا مسئلے کے حل کا جواب تعلقات قائم کرنا نہیں ہو سکتا۔

ترجمان نے کہا کہ تنازع کی اصل وجہ فلسطینیوں کے سخت حالات ہیں جو کہ بغیر ملک کے رہ رہے ہیں جو کہ زیر قبضہ زندگی گزار رہے ہیں۔

قطر کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر کی سربراہی میں امارات، بحرین اور اسرائیل کے مابین سفارتی تعلقات بحال کرنے سے متعلق معاہدے پر دستخط کی تقریب سے قبل سامنے آیا ہے۔

Leave a reply