وزیر دفاع سے قطری سفیر کی ملاقات،قطر ہمارے لیے ایک اہم ملک ہے ،خواجہ آصف

0
20

وزیر دفاع سے قطری سفیر کی ملاقات،قطر ہمارے لیے ایک اہم ملک ہے ،خواجہ آصف
قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن الثانی نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اور بتایا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت کی نظر سے دیکھتا ہے۔ قطر ہمارے لیے ایک اہم ملک ہے اور اس کا خطے میں کلیدی کردار ہے۔ قطر کے ساتھ ہمارے تعلقات باہمی احترام اور تعاون کے ساتھ ہموار ہیں۔

وزیردفاع نے کہا کہ ہمیں اپنے تعاون کو اقتصادی دائرہ کار سے بڑھا کر دفاع، فوجی مشقوں ، افراد کی تربیت اور مشترکہ منصوبوں تک وسعت دے کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے عسکری ادارے قطری مسلح افواج کے لیے زیادہ سے زیادہ تربیتی سہولیات حاصل کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ وزیر دفاع نے پاکستان میں حالیہ سیلاب میں قطرکی طرف سے بروقت امدادی کھیپ پہنچانے کوبھی سراہا ۔

قطری سفیر نے نئی حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں پورا اعتماد ہے کہ نئی حکومت اپنا مضبوط کردار ادا کرے گی اور ہم اس کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔معزز مہمان نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے موجودہ دائرہ کار اور پیمانے کو تسلیم کیا اور متعلقہ شعبے میں ترقی پسندانہ بنیادوں پر مشترکہ منصوبوں کو شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

دوسری جانب چین کے وفد نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے آج ملاقات کی۔ وزیر دفاع نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد ہے جس کی بنیاد علاقائی اور عالمی مسائل پر ہم آہنگی پر مبنی ہے۔ وزیر دفاع نے موجودہ دوطرفہ میکانزم جیسے اسٹریٹجک ڈائیلاگ، قونصلر مشاورت اور انسداد دہشت گردی سے متعلق مشاورت کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان علاقائی اور عالمی فورمز پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین کی سفارتی اور مادی حمایت کو سراہتا ہے۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاک چین سیکیورٹی تعاون علاقائی استحکام کا ستون ہے۔سی پیک میں خطرات کے باوجود سیکیورٹی/انٹیلی جنس شیئرنگ میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے دفاعی شعبے میں پاک چین تعاون ناگزیر ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاک بحریہ نے گوادر بندرگاہ اور پاکستان کے ساحل کے ساتھ سی پیک کے تمام منصوبوں کی میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے کو اولین ترجیح دی ہے۔اس لیے دونوں ممالک کے لیے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے میں بہت وسعت موجود ہے۔

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

افغان وار کی سب سے زیادہ قیمت پاکستان نے چکائی، ترجمان پاک فوج

Leave a reply