قطر کے امیر اور نائب امیر کی وزیراعظم شہبازشریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

قطر کے امیر اور نائب امیر کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی گئی-

باغی ٹی وی : پیر کے روز شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اور اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا وزیراعظم
منتخب ہونے کے بعد عالمی رہنماؤں کی جانب سے شہباز شریف کو مبارکباد دینے کا سلسلہ تاحال جاری ہے-

متحدہ عرب امارات حکام کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

قطر کی قیادت نے شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہےقطر کے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد آل ثانی اور نائب امیرشیخ عبداللہ بن حمد کی وزیراعظم شہبازشریف کو منصب سنبھالنے پرمبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں ۔


اس کے علاوہ قطر کے وزیراعظم خالدبن خلیفہ بن عبد العزیز آل کی جانب سے بھی شہبازشریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تہنیتی بھیجنے پر امیر اور نائب امیر قطر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قطر اور پاکستان بھائی چارے کے عظیم رشتوں میں بندھے ہیں،قطر پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے،امیر قطر نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے مدد کی-

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان اور قطر کے تعلقات کو نئی بلندیوں اور قربتوں سے ہمکنار کریں گے،قطر نے سستی ترین ایل این جی فراہم کرکے پاکستان کو روشن بنانے میں ناقابل فراموش مدد کی-

قبل ازیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی، اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا تھا-

امریکا کی شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے تہنیتی پیغامات پروزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات خصوصی اور غیر معمولی اعتماد کے حامل ہیں، مشترکہ وژن کو پورا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کرتا ہوں،

متحدہ عرب امارات کے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان، نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظبی کے ولی عہد و اماراتی مسلح افواج کے نائب سپہ سالار اعلی شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے بھی شہباز شریف کو وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب ہونے پر مبارکبا د دی تھی۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ انہوں نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

ترکی، بھارت، برطانیہ ،امریکہ،چین نے بھی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی-

عمران خان نے فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم شروع کر دی

Comments are closed.