قطر پاکستان میں تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،عطاتارڑ

tarar atta

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قطر پاکستان میں تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،

قطر سے واپسی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قطر کی قیادت سے ملاقات ہوئی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات میں اضافے پر اتفاق ہوا، تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت کو مزید تقویت ملے گی۔ حکومتی کاوشوں سے معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہوئی ہے،سعودی عرب کی پاکستان میں مجموعی سرمایہ کاری کا حجم 2ارب 80کروڑ ڈالر ہو گیا۔وزیراعظم کے سعودی عرب اور قطر کے دورے انتہائی کامیاب رہے۔ سعودی قیادت نے مزید 60کروڑ ڈالر ،قطر نے 3ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ۔،پاکستان نے ہر عالمی فورم پر نہتے فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کی۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت صوبے کے عوام کے تحفظ میں ناکام ہے۔ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پرعزم ہیں،پی ٹی آئی حکومت نے طالبان کو واپس لاکر بسایا، اور اس وقت کے وزیراعظم نے ایک بھی میٹنگ نیشنل ایکشن پلان پر نہیں کی، اب بھی صوبائی حکومت کی کوئی توجہ نہیں ہے، بنوں میں ایک واقعہ ہوا، کل بھی ایک واقعہ ہوا، فوجی سیولین دونوں شہید ہو رہے،غیر سنجیدہ وزیراعلیٰ کیسے صوبے کے معاملات چلا رہے،کوئی سمجھ نہیں آ رہی،

پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی روابط موجود ہیں،عطا تارڑ

وزیر اعظم سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات انتہائی نتیجہ خیز قرار

شہباز شریف نے قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے  ملاقات کی

 شہباز شریف اور قطر کے وزیراعظم عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے درمیان  ملاقات

Comments are closed.