قاتل گاڑیاں سڑکوں پر، مبشر لقمان نے آواز اٹھائی تو شہریوں نے دعائیں دیں
قاتل گاڑیاں پاکستان کی سڑکوں پر پھر رہی ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں، قمر الزمان کائرہ کے بیٹے کی گاڑی میں ائیر بیگ ہوتا تو اس کی جان بچ سکتی تھی.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں بیچی اور خریدی جا رہی ہیں لیکن ان گاڑیوں میں انسانی جان کی حفاظت کے لئے کوئی انتظامات نہیں . لاکھوں روپے کی گاڑیوں میں ائیر بیگ نہ ہونے کی وجہ سے حادثات میں اموات کی شرح زیادہ ہوتی ہے. پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کے بیٹے کی کار حادثے میں موت ہوئی تو پاکستان کے سینئر تجزیہ نگار، صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے گاڑیوں میں ائیر بیگ نہ ہونے کے معاملہ پر آواز بلند کی تو سوشل میڈیا پر ایک تحریک بن گئی. سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر گاڑی میں ائیر بیگ ہوتا تو اسامہ کائرہ اور اس کے دوست کی جان بچ سکتی تھی.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی جانب سے ناقص گاڑیوں کے حوالہ سے آواز بلند کرنے پر ایک صارف جاوید بدر نے لکھا کہ مُبشرلقمان بھائی نے اپنے صحافی ہونے کی ذمے داری پوری کر دی ہے ایک بھیانک مافیا کی طرف نشاندہی کر کے جو روز ہمارے اپنوں کو قتل کررہے ہیں اب یہ کام حکومت کا ہے اس مافیا کو قانون کے دائرے میں کس طرح لاتی ہے.
مُبشرلقمان بھائی نے اپنے صحافی ہونے کی ذمے داری پوری کر دی ہے ایک بھیانک مافیا کی طرف نشاندہی کر کے جو روز ہمارے اپنوں کو قتل کررہے ہیں اب یہ کام حکومت کا ہے اس مافیا کو قانون کے دائرے میں کس طرح لاتی ہے @ImranKhanPTI @mubasherlucman pic.twitter.com/6pXlwUexvC
— Javed Badar Pakistan🇵🇰 (@jkhanbadar) May 19, 2019
ایک صارف حافظ حسن نے ٹویٹر پر لکھا کہ یہ اتنی کمزور اور فضول گاڑیاں ہیں جو گاڑی کا حال ہوا ہے اگر اس میں ائیر بیگز بھی ہوں بھی وہ نہیں بچ سکتا جب ساری گاڑی ہی کچلی جائے گی تو وہاں ائیر بیگز کیا کریں گے ۔
یہ اتنی کمزور اور فضول گاڑیاں ہیں جو گاڑی کا حال ہوا ہے اگر اس میں ائیر بیگز بھی ہوں بھی وہ نہیں بچ سکتا جب ساری گاڑی ہی کچلی جائے گی تو وہاں ائیر بیگز کیا کریں گے ۔
— Hafiz Hasan (@pakistan_khan12) May 19, 2019
ایک اور صارف اسامہ گجر نے لکھا کہ مبشر لقمان صاحب میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں آپ ہیں وہ پہلے اینکر جنہوں نے اس المیہ پر آواز اٹھاٸی اللہ پاک آپ کو اس مشن میں کامیاب کرے(آمین)
مبشر لقمان صاحب میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں آپ ہیں وہ پہلے اینکر جنہوں نے اس المیہ پر آواز اٹھاٸی اللہ پاک آپ کو اس مشن میں کامیاب کرے(آمین)
— Ch Usama (@GujjarUsama5) May 19, 2019
ایک اور صارف عثمان نے ٹویٹر پر لکھا کہ یہاں بکنے والی مہنگی گاڑیوں میں ائیر بیگ , پچھلے حصوں میں حفاظتی بیلٹ بیک کیمرہ ABS آٹوبریک ریڈار نہیں ، گاڑی کے نام پر کباڑ فروخت ہورہا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ جاپانی گاڑیوں کی امپورٹ کی اجازت تاکہ عوام کم قیمت میں محفوظ اور معیاری گاڑی خرید سکیں.
یہاں بکنے والی مہنگی گاڑیوں میں ائیر بیگ , پچھلے حصوں میں حفاظتی بیلٹ بیک کیمرہ ABS آٹوبریک ریڈار نہیں
گاڑی کے نام پر کباڑ فروخت ہورہا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ جاپانی گاڑیوں کی امپورٹ کی اجازت تاکہ عوام کم قیمت میں محفوظ اور معیاری گاڑی خرید سکیں— Usman (@usm795) May 18, 2019
24 ٹی وی پر رات دس بجے ہونے والے پروگرام میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ائیر بیگز اور ناقص گاڑیوں پر بات کی جسے باغی ٹی وی نے بھی ٹویٹر پر شئیر کیا.
کار ایکسیڈنٹس کا زمہ دار کون ہے؟ ائر بیگ کیوں نہیں کھلتا؟ 35، 35 لاکھ کی قاتل گاڑیاں…
دیکھیں مبشر لقمان کی کھری باتیں@mubasherlucman @QamarKairaPPP#QamarZamanKaira #NoMercyForLooters pic.twitter.com/oHpx4lm3BG
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 18, 2019
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کا 18 سالہ بیٹا اسامہ قمر جو لاہور کے مقامی کالج کا طالب علم تھا اپنے دوست کے ہمراہ کھاریاں سے گاڑی پرلالہ موسیٰ سفر کر رہا تھا کہ ٹراما سنٹر کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے گاڑی کو قابو میں نہ رکھ سکا اور ان کی گاڑی درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں اسامہ قمر اور اس کے دوست حمزہ بٹ کی موت ہوگئی تھی.