پاکستان کی سفارتکاری جاری ،قطر کے امیری گارڈ کے کمانڈر کی آرمی چیف سے اہم ملاقات

0
27

راولپنڈی : چیفس آف پاکستان ، وزیراعظم عمران خان ، چیف جسٹس آف پاکستان اورچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ان دنوں پاکستان کے لیے کامیاب سفارتکاری کررہے ہیں، اسی حکمت عملی کے تحت آج قطر کے امیری گارڈ کے کمانڈر میجر جنرل محمد ال شہوانی کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال پیش کیا گیا۔

افغان طالبان کے حملے، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 38 افراد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق قطر کی فوج کے سربراہ کا پاک قطردفاعی تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار اور قطر کے امیری گارڈ کے کمانڈر میجر جنرل محمد ال شہوانی نے پاک فوج کے پروفیشنلزم کی تعریف بھی کی۔واضح رہے اس سے قبل بھی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انجنیئرز سینٹر رسالپور کا دورہ کیا تھا۔

پاکستان بیماریوں پرقابو پانےکی ترجیحات رکھنےوالاپہلاملک بن گیا ہے: ظفر مرزا

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف آپریشنز میں انجینئرز کور کی کارکردگی اور کردار کو سراہا تھا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مختلف آپریشنز، قومی منصوبوں اور قدرتی آفات میں انجینئرز کور کا کردار قابل تعریف ہے۔

بنگلہ دیشی ٹیم دورہ پاکستان کے لیے تیار،مگرآنے کون نہیں‌دےرہا؟

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ انجنیئرز سینٹر رسالپور کے دورہ پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹننٹ جنرل معظم اعجازکو کرنل کمانڈنٹ انجینرز کے بیجز لگائے۔ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سبکدوش کرنل کمانڈر لیفٹننٹ جنرل جاوید محمود بھی موجود تھے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات کے لئے تہران پہنچ گئے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ تہران کے دورے میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین سے ملاقات کی تھی۔

Leave a reply