fbpx

قطری وفد کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات ، باہمی تعلقات میں پیشرفت پرکیا اطمینان کا اظہار

قطری وفد کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات ، باہمی تعلقات میں پیشرفت پرکیا اطمینان کا اظہار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ علی عبداللہ علی ثانی الثانی کی سربراہی میں گیارہ رکنی قطری وفد نے پارلیمنٹ ہاوس میں چئیرمین سینیٹ سے ملاقات کی ہے

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے مابین قریبی برادرانہ تعلقات ہیں،پاکستان برادرانہ تعلقات کو مضبوط سیاسی اور معاشی شراکت داری میں تبدیل کرنے کیلٗے پر عزم ہے، دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں باہمی تعلقات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا،اور کہا کہ کراچی اور حماد بندرگاہوں کے مابین براہ راست روابط اور پاکستان کیلٗے قطر کی فوڈ مارکیٹ کھولنے سے دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ حاصل ہوا ہے

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ مالی سال 2020 میں دو طرفہ تجارت 1.8 بلین امریکی ڈالر رہی جو کہ خوش آئند ہے، دو طرفہ تجارت کے حجم کو مزید بڑھانے کے خواہش مند ہیں، قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کی پاکستان کے مختلف شعبوں  میں سرمایہ کاری کو خوش  آمدید کہتے ہیں ،ہم ہر لحاظ سے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کو سہولت فراہم کریں گے، پاکستان خطے میں کاروبار کیلٗیے سب سے زیادہ سرمایہ کار دوست اور آزاد پالیسیز رکھنے والا ملک ہے، پاکستان میں  کاروبار کیلٗیے آسانی پیدا کرنے کے حوالے سے انڈیکس میں نمایا بہتری آئی ہے،فیفا ورلڈ کپ 2022 اور مستقبل کے تقریبات کے لئے  فٹبال کی منیفیکچرنگ کیلٗے قطر میں فارورڈ یونٹ کا قیام پاکستان کیلٗے باعث فخر ہے، تقریبا 1 لاک80ہزار پاکستانی قطر کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ 1 لاکھ منظور شدہ کوٹہ میں سے قطر نے 72 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو نوکریاں دیں ،سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل لاک ڈاون ہے قابض بھارت نے تقریبا80 لاکھ کشمیریوں کو دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل میں رکھا ہوا ہے، بی جے پی کے زیر تسلط ہندوتوا سوچ کے پیروکار دیگر مزاہب، اقلیتوں اور خصوصا مسلمانوں کا سیاسی، معاشی اور سماجی استحصال کرنے میں سرگرم ہیں ، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری لوگوں کے امنگوں کے مطابق  مسئلہ کشمیر کے حل کیلٗے مسلمان ممالک، او آئی سی اور بین الاقوامی برادری کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،

قطر کے وفد نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.