قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

0
36

قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کون کرے گا؟ وزیراعظم آزاد کشمیربول پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پر جاری کردہ اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے 1944میں دورہ سرینگر کے موقع پر کشمیری عوام نے قیام پاکستان سے قبل ہی مملکت خداداد سے جو رشتہ قائم کیا تھا کشمیری عوام نے ہزار ہا آزآمائشوں اور مصائب و الام برداشت کرنے کے باوجود اس میں لعزش نہیں آنے دی بلکہ اسکو اپنے خون جگر سے مضبوط تر کیا ہے ۔مقبوضہ کشمیر کے اندر ہماری بہنیں،مائیں ،بیٹیاں ،بوڑھے ،جوان اور بچے قائد اعظم کے پاکستان کی تکمیل کیلئے اپنا تن من دھن دیوانہ وار قربان کررہے مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری ،قائد اعظم محمد علی جناح وہ عظیم رہنماء تھے جنہوں نے برصغیر کی تاریخ ہی نہیں جغرافیہ بھی بدلتے ہوئے دنیا کے سیاسی، معاشی اور اقتصادی نقشے پر ایک ایسی مملکت کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جس کیلئے قومیں صدیوں تک جدوجہد کرتی ہیں۔

وزیر اعظم آزادکشمیر نے مزید کہا کہ گولیوں کی تڑاٹرہٹ،پیلٹ گنوںاور سنگینوں تلے تحریک تکمیل پاکستان کیلئے جدوجہد کرنے والے کشمیری عوام کی جدوجہد کو یوم قائد کے موقع پر سلام پیش کرتے ہیں ۔ قائداعظم نے ہمیشہ کشمیری عوام کی حمایت کی ،یہ ان کی کشمیری عوام سے محبت کا نتیجہ تھا و ہ کشمیرکے جس کونے میں بھی گئے کشمیری عوام دیوانہ وار ان پر فدا تھے اور آج بھی وہ کشمیریوں کے دلوں میں زندہ و جاوید ہیں ۔

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام

پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام

ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری عوام نے قائد اعظم محمد علی جناح اور ان کی بہن محترمہ فاطمہ جناح کیلئے ان کی زندگی کے آخری ایام تک اور اس کے بعد بھی جس محبت اور عقیدت کا اظہار کیا وہ آج تک کسی اور رہنما کے نصیب میں نہیں آیا۔ کشمیریوں نے عہد کیا ہے کہ جب تک قائد اعظم کے پاکستان کی تکمیل نہیں ہوگی وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں ۔ایک پرامن جمہوری اور معاشی،سیاسی اور اقتصادی طور پر مضبوط پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے ۔ آج بھی کشمیری عوام قائد اعظم کے پاکستا ن کو اپنی امیدوں اور امنگوں کا مرکز سمجھتے ہیں ۔

Leave a reply