جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سپریم کورٹ فیصلے پر نظر ثانی اپیل دائر کرنیکا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے باخبر ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورت میں نظر ثانی کی درخواست دائر کریں گے، اس ضمن میں باخبر ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنے وکلاء سے رجوع کر لیا ہے ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ کے فیصلے سے خوش نہیں ہیں اسلئے انہوں نے دوبارہ نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بھی گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یوٹیوب پر تجزیہ پیش کیا تھا جس مین انکا کہنا تھا کہ یہ تودرست ہے کہ آج کے فیصلے سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حامی اس بات سے خوش ہوں گے کہ یہ فیصلہ ان کے حق میں‌آیا ہے، مبشرلقمان کہتے ہیں‌ ایسا سوچنے والوں کوندامت کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے سنیئر صحافی مبشرلقمان نے کہا کہ ویسے تو اس اہم کیس کے فیصلے میں بہت سی چیزیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جارہی ہیں مگراگرایک بڑے نقطے کوہی لے لیں‌تو مجھے یہ کیس بہت دلچسپ … جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سپریم کورٹ فیصلے پر نظر ثانی اپیل دائر کرنیکا فیصلہ پڑھنا جاری رکھیں