قیمہ بھرے کریلے بنانے کا طریقہ

0
44
قیمہ بھرے کریلے بنانے کا طریقہ #Baaghi

قیمہ بھرے کریلے

وقت: 1 سے1½ گھنٹہ

4 سے 6 افراد کے لئے

اجزائے ترکیبی ………… مقدار …………

کریلے ………… ایک کلو
تیل (تلنے کے لئے) ………… ½کپ
نمک ………… حسب ذائقہ
قیمے کی تیاری…………
مٹن قیمہ ………… ½کلو
تیل ………… ¼کپ
پیاز (کٹے ہوئے) ………… 1کپ
پیاز (قتلے) ………… ½کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 1کھانے کا چمچ
ٹماٹر (گرائنڈ کئے ہوئے) ………… 1کپ
ہر ا دھنیا (کٹا ہو) ………… 2کھانے کے چمچ
ہری مرچیں (کٹی ہوئی) ………… 1کھانے کا چمچ
نمک ………… حسب ذئقہ
سرخ مرچ پاؤڈر ………… 2چائے کے چمچ
ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کا چمچ
زیرہ ………… 1 چائے کا چمچ
خشک دھنیا پاؤڈر ………… 2چائے کے چمچ

سجاوٹ کے لئے:
ہری مرچیں (قتلے) ………… 1کھانے کا چمچ
ادرک (لمبائی میں کٹی ہوئی) ………… 1کھانے کا چمچ

طریقہ کار:
کریلوں کو چھیل کر کٹ لگائیں اور تمام بیج چمچ سے باہر نکال دیں۔ 1½ چمچ نمک کریلوں کے اندر اور باہر لگا کر 30سے 40 منٹ تک رکھی تاکہ کریلوں کی کڑواہٹ نکل جائے۔ اب کریلوں کودھو کر فالتو پانی دبا کر نکال دیں۔ ایک فرائی پین میں تیل ڈال کر کریلوں کو کرسپی اور گولڈن براؤن ہونے تک تلیں آنچ ہلکی رکھیں۔ اب کریلوں کو نکال کر ایک ڈھکن والے برتن میں رکھ دیں تاکہ وہ میٹھے ہوجائیں۔ ایک اور برتن میں تیل گرم کرکے پیاز ہلکے براؤن کرلیں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے دو منٹ تک پکائیں۔ اب اس میں ٹماٹر، نمک، ہلدی، زیرہ، خشک دھنیا اور ہری مرچیں شامل کریں۔ 10سے 12منٹ مصالحہ تیار ہو کر گھی چھوڑنے تک پکائیں۔اب مٹن قیمہ اور ایک کپ پانی شامل کرکے قیمے کے گلنے تک پکائیں۔ ہرا دھنیا ڈال کر چولہے سے اتار لیں اور کمرے کے درجہ حرارت پرٹھنڈا ہونے دیں۔ پکے ہوئے قیمے کوکریلوں میں بھر دیں اوردھاگا لپیٹ دیں۔ پکے ہوئے قیمے کی کچھ مقدار بچالیں۔ اب اس قیمے کو ایک برتن میں ڈال کر قتلوں میں کئے پیاز شامل کریں پیاز نر م ہونے تک پکائیں۔ اس قیمے میں بھرے ہوئے کریلے شامل کریں اور برتن کو ڈھک کر 8سے 10 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔ ہری مرچوں اور ادرک کے ساتھ سجائیں۔ ایک ہی سائز کے کریلے استعمال کریں۔ مٹن قیمے کی بجائے آپ بیف قیمہ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

Leave a reply