پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کا مکمل ریلیف عوام تک منتقل نہ کیے جانے کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے قیمتوں میں محدود کمی کے پیچھے متعدد مالیاتی اور تکنیکی عوامل کارفرما ہیں۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی ممکن تھی، تاہم اسے برقرار رکھا گیا۔ اس وقت پی ایس او کی جانب سے پیٹرول پر ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ 1.34 روپے فی لیٹر ہو چکی ہے، جو پہلے صرف 9 پیسے تھی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بھی مکمل ریلیف نہ مل سکا
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 9 پیسے کمی کی گنجائش تھی، لیکن حکومت نے صرف 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا، جب کہ باقی 2.09 روپے کا فائدہ عوام تک منتقل نہیں کیا گیا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ ہو کر 85 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا، جو پہلے صرف 1 پیسہ تھا۔فریٹ مارجن میں 1.55 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تاہم ایکسٹرا مارجن میں 30 پیسے کی کمی بھی دیکھنے میں آئی۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول پر فریٹ مارجن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح بدستور صفر ہے۔ڈیلرز اور ڈسٹری بیوشن مارجن میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔پیٹرولیم لیوی کی شرح بھی جوں کی توں برقرار رکھی گئی ہے۔
بلاول بھٹو کی برطانوی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
یومِ تشکر: آرمی چیف کی میڈیا کو شاباش، "پاکستانی بیانیہ مضبوط بنانے میں میڈیا کا کلیدی کردار”
یومِ تشکر: آرمی چیف کی میڈیا کو شاباش، "پاکستانی بیانیہ مضبوط بنانے میں میڈیا کا کلیدی کردار”
پی ایس ایل 10 کا آغاز کل سے، کراچی کنگز اور پشاور زلمی میں اہم ٹاکرا
یومِ تشکر” کی خصوصی تقریب جاری، وزیراعظم کا مسلح افواج کو خراجِ تحسین