قیمتی جواہر کے شعبے میں درپیش مسائل کے حل اور اس کے فروغ کے حوالے سے وزیراعظم نے کی تفصیلی رپورٹ طلب

0
27

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے قیمتی جواہر کے شعبے میں درپیش مسائل کے حل اور اس کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدرت نے پاکستان کو بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے، جواہر کے شعبے کے فروغ سے نہ صرف نوجوانوں کے لئے بے شمار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ اس سے ملکی برآمدات میں اضافہ کرنے میں بھی خاطر خواہ مدد ملے گی۔

وہ  ملک میں موجود مختلف جواہر کے قدرتی ذخائر کو بروئے کار لانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور، معاون خصوصی برائے معدنیاتی وسائل شہزاد سید قاسم، فرانسیسی ماہر برنابے پلو رائٹ، سی ای او روپانی فاونڈیشن وسیم صمد اور معدنیات و جواہر کے شعبے سے وابستہ دیگر ماہرین شریک ہوئے۔

اجلاس میں ملک میں موجود قیمتی جواہر (زمرد، لعل، یاقوت، نیلم) کے مصدقہ ذخائر، شعبے میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، جواہر کے حوالے سے غیر ملکی سرمایہ کاری، برآمدات اور اس ضمن میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مابین کوارڈینیشن و دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ جواہر کے شعبے میں ملکی استعداد سے مکمل طور پر مستفید ہونے اور اس حوالے سے ملکی برآمدات میں اضافے کے ضمن میں حائل رکاوٹوں اور متعلقہ ایشوز پر بھی تفصیلی طور پر غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے۔ بدقسمتی سے ماضی میں ان وسائل کو بروئے کار لانے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ جواہر کے شعبے کے فروغ سے نہ صرف اس سیکٹر میں نوجوانوں کے لئے بے شمار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ اس سے ملک کی برآمدات میں اضافے میں بھی خاطر خواہ مدد ملے گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ جواہر کے شعبے میں درپیش مسائل اور اس سیکٹر کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے تاکہ اس حوالے سے جامع اور مفصل روڈ میپ تشکیل دیا جا سکے۔

طیارہ حادثہ کی رپورٹ پیش کر دی، ایکشن بھی نظر آئے گا،وفاقی وزیر ہوا بازی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

وزیرِ اعظم عمران خان نے جواہر کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری اور برآمدات میں فروغ کے سلسلے میں ون ونڈو سہولت کی فراہمی کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت کی حدود میں جیم سٹون سٹی کے قیام کی تجویز کو بھی سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ اس تجویز پر مزید غور کرکے لائحہ عمل و طریقہ کار پر مبنی رپورٹ پیش کی جائے۔

Leave a reply