قیادت، قوم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سونیا مجید نے گایا یو اے ای کا قومی ترانہ

0
36

سونیا مجید نے یو اے ای قیادت اور قوم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اپنی خوبصورت آواز میں یو اے ای کا قومی ترانہ گایا ہے

وہ دبئی میں مقیم ایشیاء کی پہلی خاتون گلوکارہ ہیں جنہوں نے یواے ای کا قومی ترانا گایا ، ان کی اس منفرد کاوش کو بہت سراہا جارہا ہے

دبئی میں مقیم اور مقبول پاکستانی نژاد معروف گلوکار سونیا مجید نے یو اے ای کا قومی ترانا گایا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا میں وائرل ہوگیا۔ گوگل پیس ایمبیسیڈر سونیا مجید ایشیاء کی پہلی خاتون گلوکارہ ہیں جنہوں نے یواے ای کا قومی ترانا گایا۔

سونیا مجید نے یو اے ای قیادت اور قوم کے ساتھ اپنی والہانہ عقیدتوں اور محبتوں کے اظہار کیلئے ان کا قومی ترانا گانے کا فیصلہ کیا۔ سونیا مجید کی خوبصورت آواز اور ویڈیو میں شاندار آؤٹ ڈور مناظر نے ان کی اس منفرد کاوش کو چار چاند لگا دیے ہیں، سونیا مجید کی آواز میں یو اے ای کے قومی ترانے کو بہت پسند کیا جارہا ھے۔

سونیا مجید کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے حکمران اور عوام دنیا بھر سے آنیوالے تارکین وطن کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ یو اے ای کی خوبصورتی کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ یو اے ای کا عوام نہایت شفیق اور کشادہ دل ہیں۔

اپنی مدھر آواز کی بدولت سونیا مجید نے میوزک انڈسٹری میں بہت تیزی سے اپنا مقام بنایا ہے۔ان کی شناخت اگرچہ خود ان کی لوچ دار آواز ہے جوپوپ موسیقی، فوک اور میلوڈی نغمات کی بہترین ادائیگی میں ان کی مدد دیتی ہے۔ ساتھ ہی نغمہ نگار اور میوزک ترتیب دینے کا سہرا بھی اْن کو جاتا ہے۔ انہوں نے کئی نغمات کی دھن اور شاعری بھی خود ترتیب دی ہے۔یواے ای کی میوزک انڈسٹری میں سونیا مجید کی مدھر آواز کی بدولت انہیں ”امن کی آواز“ کے اعزاز سے نوازا گیا۔میوزک انڈسٹری کے ذریعے انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دوستانہ و سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں بھی فعال کردار ادا کیا۔

Leave a reply