قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 10 افراد گرفتار

ایف بی آر کی انفورسمنٹ کے بعد جعلی انوائسز اور سیلز ٹیکس کی چوری میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے
FBR

حیدرآباد: چیف کمشنر لینڈ ریونیو ڈاکٹر خالد ملک نے بتایا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی خزانے کو 6 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں 10 افراد کو گرفتار کرکے 10 کروڑ وصول کیے ہیں-

باغی ٹی وی : ریجنل ٹیکس آفس حیدرآباد میں سیمینار سے خطاب میں چیف کمشنر لینڈ ریونیو نے کہا کہ ٹیکسز کی چوری اور جعلی انوائسز بناکر سیلز ٹیکس چوری کرنے والے والوں کے خلاف کارروئیاں جاری رہیں گی، ایف بی آر کی انفورسمنٹ کے بعد جعلی انوائسز اور سیلز ٹیکس کی چوری میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے، جولائی 2023 سے تاحال حیدرآباد ریجن میں سیلز ٹیکس کی چوری میں ملوث 10 افراد کو گرفتار کرکے 10 کروڑ وصول کیے ہیں جب کہ مزید کیسز پر کام جاری ہے۔

چیف کمشنر لینڈ ریونیو نے کہا کہ کچھ کمپنیز کے مالکان زائد منافع کی لالچ میں جعلی کمپنیاں بنا کر ٹرانزیکشن کرنے کے ساتھ ساتھ پروڈکٹ کی مینوفیکچرنگ میں کاسٹ کے غلط اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے تاہم اب ایسا کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دوسری بار انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی ایف بی آر نے کہا کہ یہ قدم مختلف تجارتی اداروں، ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی درخواستوں اور اسلام آباد اور راولپنڈی میں اعلان کردہ بینکنگ تعطیلات کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔

جبالیہ میں حماس کا اسرائیلی قافلے پر حملہ، کئی اسرائیلی فوجی ہلاک

واضح رہے کہ مالی سال 2023-2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ گزشتہ روز تھی ایف بی آر نے کہا تھا کہ اس نے پہلے ہی ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں اس ماہ کی 14 تاریخ تک توسیع کی۔

خیال رہے کہ کہ 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہان حکومت کے اجلاس سے قبل اسلام آباد اور راولپنڈی میں تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے-

جعلی حکمران علی گنڈاپور سے عوامی مسائل حل کرنا سیکھیں،بیرسٹر سیف

Comments are closed.