قومی ایئر لائن کی ایک اور پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

0
41

قومی ایئر لائن کی ایک اور پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لائن کی ایک اور پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

پی آئی اے کی سعودی عرب کے شہر دمام سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آنے والی پرواز حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی، اسلام آباد ایئر پورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ بوئنگ 777 لینڈنگ کرنے لگا تو طیارے کا اگلا پہیہ متاثر ہوا تا ہم طیارے کے کپتان نے حاضر دماغی سے طیارہ کنٹرول کر لیا، دمام سے اسلام آباد پہنچنے والی پرواز میں دو سو سے زائد مسافر سوار تھے

ترجمان پی آئی اے کا واقعہ کے حوالہ سے کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ٹمپریچر کی وجہ سے نوز وہیل کی لیئر اتری تھی طیارے کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد مکمل جانچ کی گئی

واضح رہے کہ دو روز بھی پی آئی اے کے طیارے کا ٹائر پھٹنے کا ایک واقعہ پیش آیا تھا، وہ پرواز بھی سعودی عرب سے ہی آئی تھی

سات جون کو بھی ایسا ہی ایک حادثہ ہوا تھا، پی آئی اے کی گوادر سے کراچی جانے والی پرواز کا ٹائر پھٹ گیا تھا طیارے نے پھٹے ہوئے ٹائرکے ساتھ جناح ٹرمینل پر لینڈنگ کی، طیارے میں 60 افراد سور تھے- اے ٹی آر طیارے کے ٹائرکے ٹکڑے مبینہ طور پرگوادر ائرپورٹ رن وے سے ملے تھے-

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

پروازوں کی بندش، یورپی ممالک میں تعینات پی آئی اے عملہ بارے بڑا فیصلہ

پی آئی اے کی تباہی کا سفر جاری، مبشر لقمان سول ایوی ایشن پر برس پڑے

سعودی عرب کیلئے پی آئی اے کی پروازیں، سعودی عرب نے دیا بڑا جھٹکا

Leave a reply