قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

0
42

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدار ت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا

اجلاس شروع ہونے سے پہلے ایوان میں شورشرابہ ہوا ،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہا کہ میری رولنگ کو غیر آئینی قرار دیا گیا،غیر ملکی مراسلہ زیر بحث لایا گیا اور اس کو سازش قرار دیا گیا ڈپٹی اسپیکر نے مراسلے کوایوان میں لہرا دیا اور کہا کہ عمران خان کا یہ قصور تھا کہ انہوں نے آزاد خارجہ پالیسی کی بات کی،کیا یہ ملک غلامی کرنے کے لیے بنایا گیا تھا؟ قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں، مراسلہ عدم اعتماد تحریک سے پہلے آیا مراسلے میں پاکستان کو دھمکی دی گئی

ڈپٹی اسپیکر کے اظہار خیال کے دوران خواجہ آصف بات کرنے کے لیے کھڑے ہوئے شہباز شریف نے خواجہ آصف کو بات کرنے روک دیا

ڈپٹی سپیکر کا کہنا تھا کہ میں نے جو فیصلہ کیا ، جن وجوہات کی بنیاد پر کیا ، میں نے محب وطن کی حیثیت سے کیا ، قومی اسمبلی کے سپیکر اور محافظ کے طور پر کیا ، وفاقی کابینہ ، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مراسلہ زیر بحث لایا گیا،، اس کی تائید کی گئی کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد غیر ملکی سازش ہے اگر میرے سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت کرتاہوں ، میں نے یہ ایوان آئین کے مطابق چلانے کی کوشش کی، میں نے جو کچھ کیا ، اپنے حلف اور آئین کی پاسداری کرتے ہوئے کیا ، میں کسی دوسرے غیر ملکی کی ایما پر پاکستان کی حکومت کی تبدیلی جو کہ قوم کی عزت اور انا کے خلاف ہونے کے ساتھ ساتھ آئین شکنی کے زمرے میں آتا ہے اسے روکنے کیلئے کیا ہے اور روکنے کی کوشش کرتے رہیں ، عدالت کا فیصلہ من و عن تسلیم کیاہے گزار ش ہے کہ ہم سب کو اس پر بطور پاکستانی سوچنا چاہیے ،میرے سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو میں معذرت کرتاہوں ، میں نے یہ ایوان آئین کے مطابق چلانے کی کوشش کی ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئینی عمل نے اپنے اختتامی مرحلے کو پہنچنا ہے،آج انتخابی عمل ہوگا کوئی کامیاب ہوگا اور کوئی آزاد ہوگا،جن لوگوں نے وفاداری تقسیم نہیں کی انکا مشکورہوں،دو راستے ہیں، ایک خودمختاری کا اور دوسرا غلامی کا،دوسری طرف ایک تحاد بیٹھا ہے، یہ غیر فطری اتحاد ہے،تاریخ گواہ ہے کہ ان میں کوئی ہم آہنگی نہیں، اسی اتحاد میں بے نظیر بھٹو کی کردار کشی کرنے والے ہیں، 3سال اور 8 ماہ ایم کیو ایم سندھ میں اپوزیشن کا کردار ادا کرتے رہے، کہا جا رہا ہے کہ 37نکاتی معاہدہ ہوا ہے،عمران خان نے فیصلہ کیا اور کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، کل پورے پاکستان میں قریہ قریہ احتجاج ہو اور امپورٹڈ حکومت کو لوگوں نے مسترد کیا عمران خان کی کال پر لوگوں نے لبیک کہا،ہوسکتاہے کچھ لوگ سمجھیں کہ کسی نے بہت کچھ پا لیا،کچھ لوگ سمجھیں گے انہوں نے بہت کچھ کھو دیا، آج کوئی جیت کر بھی ہارے گا اور کوئی ہارکر بھی جیتے گا کہتے ہیں کہ عمران خان نے کیا دیا،عمران خان نے قوم کوخودداری دی ،جب دنیا کورونا کی لپیٹ میں تھی تو عمران خان نے جانوں اور معیشت کی حفاظت کی عمران خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اردو میں بات کی جائے،عمرا ن خان نے قومی ثقافت اور قومی لباس کو فروغ دیا

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو وزیراعطم مسلط کیا جا رہا ہے انکے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے، تاریخ نوٹ کرلے یہ اتحاد غیر فطری ہے آج شہبازشریف کی لاہور میں پیشی تھی ،باز گشت ہے کہ شہباز شریف کی بلاول بھٹو کو وزیر خارجہ بنانے کی خواہش ہے، شہباز شریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے بھٹو کے نواسے بلاول کو وزارت خارجہ نہیں سجتی،جمہوریت کا نیا روپ دیکھیں کہ والد وزیراعظم اور بیٹا وزیراعلیٰ، یہ جمہوریت کا نیا روپ ہے، آج قوم کو دیکھنا یہ ہے کہ ان بڑی جماعتوں کو کیا ہو گیا ہے ،

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جب عدم اعتماد منظور ہوئی تو بلاول نے تقریر میں کہا کہ ویلکم ٹو پرانا پاکستان، میں قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ پرانا پاکستان میں چالیس سال ان دو جماعتوں نے حکومتیں کی ہیں،پرانا پاکستان وہ ہے جس کا بچہ بچہ مقروض ہے، چالیس سال حکومتوں میں رہے کیا چالیس سال الیکٹورل ریفارمز کے لئے کافی نہیں تھے، وہ نہ کر سکے ،اب عوام نے آزاد پاکستان اور غلام پاکستان کو چننا ہے، عوام کو پرانا پاکستان چاہئے یا نیا پاکستان جس کا عزم ہم کر رہے ہیں، اگر نیا پاکستان چاہئے تو عمران خان کو دو تہائی اکثریت دے کر دیکھو، نیا پاکستان بنتا ہے یا نہیں، تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ پاکستان کو ایک مضبوط فوج درکار ہے، دشمن مشرق کی طرف دشمن بیٹھاہے ،ہم فوج کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں، ہم انکو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان کو آزاد عدلیہ کی ضرورت ہے، پاکستان کی عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرنے کا فیصلہ کر لیا ،پاکستان کے تمام پبلک سروس کے ادارے غیر فعال ہو چکے ہیں،پاکستان زندہ رہے گا پائندہ رہے گا,جو کچھ ہوا آج اس پروسیس کا حصہ بننا، گناہ ، نہیں کرنا چاہتے، میں آج پارٹی کے اجتماعی فیصلے کو سامنے رکھتے ہوئے ،اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہون، ناجائز حرکت میں شامل نہیں ہوں گے، قریشی کے اعلان کے بعد تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سے باہر چلے گئے، اس دوران بھر پور نعرے بازی کی گئی

ڈپٹی اسپیکر کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی طرف سے استعفے دو اور گھر جاو کے نعرے لگائے گئے

تحریک انصاف کی جانب سے استعفوں کے بعد ڈپٹی سپیکر نے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا،ڈپٹی سپیکر اسکے بعد چلے گئے اور ایاز صادق نے قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت سنبھال لی، شہبازشریف اور بلاول بھٹو واپس ایوان میں آ گئے ، قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کی کارروائی شروع ہوئی،

شدت پسند عمران خان کا جانا اچھا ہوا،گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانیوالے گیرٹ ولڈرز کی ٹویٹ

ہفتہ کی شب وزیراعظم ہاؤس میں آخر ہوا کیا؟ بی بی سی کا بڑا دعویٰ

عمران خان منتخب وزیراعظم تھے مشرف کے ساتھ پلیز موازنہ نہ کریں،عدالت

وزیراعظم کا انتخاب، تحریک انصاف کی اراکین کو ہدایات جاری

اپوزیشن کا بڑا یوٹرن، پی ٹی آئی کی ایک حکومت کو خود ہی بچا لیا

پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے

استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

Leave a reply