قومی اسمبلی اجلاس ہو گا آج، گرفتار اراکین شریک ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر

0
33

قومی اسمبلی اجلاس ہو گا آج، گرفتار اراکین شریک ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، سعد رفیق، احسن اقبال ،خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے ہیں،

قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، سابق صدر آصف زرداری بھی اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے،

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق پر کرپشن کے الزامات ہیں اور وہ اس وقت نیب کے پاس ریمانڈ پر موجود ہیں۔ انہیں نیب نے گرفتار کیا ہوا، سعد رفیق لاہور کی جیل میں احسن اقبال، شاہد خاقان اڈیالہ جیل میں ہیں.

شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس، احسن اقبال کو نارو وال اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر میں گھپلے اور خواجہ سعد رفیق آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں نیب کے زیر حراست ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو حال ہی میں عدالت نے ضمانت پر رہا کیا ہے لیکن ہائیکورٹ نے ضمانت مسترد کی وہ سکھر میں قید ہیں.

احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

احسن اقبال اسپورٹس سٹی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے.احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں  نیب نے طلب کیا تھا،نیب راولپنڈی کی جانب سے احسن اقبال کو 23 دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔

Leave a reply