مذہبی سکالر کی طرف سے سیدہ کائنات رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے متعلق نامناسب انداز بیان کی قومی اسمبلی میں شدید الفاظ میں مذمت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی نے  مذہبی سکالر کی طرف سے سوشل میڈیا پر سیدہ کائنات حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے متعلق نامناسب انداز بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے قومی اسمبلی میں پارلیمانی امورکے وزیرعلی محمدخان نے قواعد معطل کرکے قرارداد پیش کرنے کی اجازت چاہی۔ ایوان کی منظوری کے بعد پیپلزپارٹی کی شگفتہ جمانی نے قرارداد پیش کی۔ قراردادکے متن میں کہاگیا ہے کہ یہ ایوان بارگاہ ام السادات‘ مخدوم کائنات دختر مصطفی خاتم النبیین ‘ ام الحسنین کریمین‘ سیدہ طیبہ‘ طاہرہ‘ راضیہ مرضیہ‘ خیرالنساءسیدہ فاطمہ البتول الزہرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا وسلام اللہ علیہا کی بارگاہ عالی مرتبت میں کروڑہا بار ہدیہ سلام عقیدت پیش کرتا ہے۔ حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ خاتم النبیین نے فرمایا کہ ایک فرشتہ جو اس رات سے پہلے کبھی زمین پر نہ اترا تھا اس نے اپنے پروردگار سے اجازت مانگی کہ مجھے سلام کرنے حاضر ہونا ہے اور یہ خوشخبری دی کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اہل جنت کی تمام عورتوں کی سردار ہیں اور امام حسن رضی اللہ عنہ و امام حسین رضی اللہ عنہ جنت کے تمام نوجوانوں کے سردار ہیں۔ رسول اکرم ﷺخاتم … مذہبی سکالر کی طرف سے سیدہ کائنات رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے متعلق نامناسب انداز بیان کی قومی اسمبلی میں شدید الفاظ میں مذمت پڑھنا جاری رکھیں