قومی اسمبلی نے 27 وزارتوں کے 2171 ارب سے زائد کے مطالبات زر منظور کر لیے

0
23

قومی اسمبلی نے 27 وزارتوں کے 2171 ارب سے زائد کے مطالبات زر منظور کر لیے

باغی ٹی وی :قومی اسمبلی نے 27 وزارتوں کے 2171 ارب 71 کروڑ کے 67 مطالبات زر منظور کر لیے . وزارت دفاع کے 1384ارب 14 کروڑ روپے کے 5 مطالبات ، وزارت داخلہ کے 184 ارب روپے کے 5مطالبات زر منظور کر لیے گئے . وزارت آبی وسائل کے 92 ارب 90 کروڑ روپے کے 2 مطالبات زر منظور کیے گئے . وزارت تعلیم، فنی تربیت اور ثقافت کے 139ارب روپے کے 8مطالبات زر منظور ہوئے .

وزارت صنعت و پیداوار کے 16 ارب 54 کروڑ روپے کے 2 مطالبات زر منظور کیے گئے . وزارت موسمیاتی تبدیلی کے 14 ارب 79 کروڑ روپے کے2 مطالبات زر منظور ہوئے . وزارت دفاعی پیداوار کے دو ارب 69 کروڑ روپے کے2مطالبات زر منظور کیے گئے .وزارت اقتصادی امور کے 13 ارب 88 کروڑ روپے کے 2مطالبات زر منظور ہوئے .

وزارت قانون و انصاف کے 17 ارب 87 کروڑ روپے کے7 مطالبات ، وزارت بین الصوبائی روابط کے 5ارب 39 کروڑ روپے کے 2 مطالبات ،وزارت انسانی حقوق کے ایک ارب46 کروڑ روپے کے2 مطالبات ،قومی اسمبلی کا 3 ارب 19 کروڑ روپے کا ایک مطالبہ،سینیٹ کا ایک ارب 54 کروڑ روپے کا ایک مطالبہ منظور ہوا.

وزارت امور کشمیر کے 38 ارب 81 کروڑ روپے کے2 مطالبات، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے 15 ارب 23 کروڑ روپے کے2 مطالبات، وزارت مذہبی امور کا ایک ارب 23 کروڑ روپے کا ایک مطالبہ منظور کیا گیا .

Leave a reply