قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی میٹنگ
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی میٹنگ ہوئی۔جسکی صدارت چیئرمین کمیٹی راجہ خرم نواز صاحب نے کی۔ قومی امور کے اہم بلز زیر بحث آئے۔ عوامی اہمیت کے مسئلے سینیٹ کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کا 2005ء سے لوگوں کو پلاٹ الاٹ نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔رجسٹرار سوسائٹی کو زمہ داران کے خلاف کارروائی جبکہ متاثرین کی داد رسی کے اقدامات کی ہدایت کی گئی۔
کمیٹی نے متاثرین CDAآئی سیکٹر گاوں شیخ پور کی شاملات زمین کا مسئلہ حل کرنے کے کمشنر راوالپنڈی اور ممبر اسٹیٹ CDAکو ہدایات جاری کیں۔کمیٹی نے اسلام آباد میں چوری ،ڈکیتی وغیرہ کی واردات کو روکنے کے لئے اسلام آباد پولیس کی موثر اقدامات کرنے اور کمیٹی کو اگلی میٹنگ میں بریف کرنے کی ہدایت جاری کی۔