قومی کرکٹ ٹیم کو بلندیوں تک پہنچانے کیلئے بابر اعظم کا عزم نو

0
28

قومی کرکٹ ٹیم کو بلندیوں تک پہنچانے کیلئے بابر اعظم کا عزم نو

باغی ٹی وی :قومي ون ڈے کرکٹ ٹيم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ميري کوشش ہے کہ اپني قيادت کا سٹائل جارحانہ ہي رکھوں جيسے عمران خان کا تھا ۔ قومي ٹيم کو ٹي ٹونٹي اور ون ڈے ٹيم کو ٹاپ تھري رينکينگ ميں لانا ميرا ہدف ہے۔ ويڈيو لنک کے ذريعے ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹي ٹوينٹي اور ون ڈے کي قيادت سونپے جانے پر پي سي بي کا شکر گزار ہوں ميرے ليے ٹيم کي قيادت نئي بات نہيں ہے ميں انڈر نائنٹين سے ٹيم کي قيادت کرتا چلا آرہا ہوں ۔

يہ بات درست ہے کہ ٹيم کي قيادت پھولوں کي سيج نہيں ہے اور يہ کہ ميچ کے دوران باہر سے ہيڈ کوچ ٹيم کو بتا رہے ہوتے ہيں يہ تاثر غلط ہے گروانڈ ميں ٹيم ميں نے ہي کھلاني ہوتي ہے ۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارتي ٹيم کے قائد اور بيٹسمين ویرات کوہلی سے موازنہ کیے جانے پر کوئی دباو نہیں ہے ۔ کوہلی کے کھیلنے کا اپنا انداز ہے اور میرا انداز اپنا ہے ۔ میں اپني کرکٹ کھیل رہاہوں اور بطور کپتان کے چیزیں سیکھ رہاہوں ۔ کھبي اچھي پرفارمنس بھي ہوتي ہے اچھا پرفارم بھی کرتے ہیں تو کھبي غلطی بھي کرتے ہیں ۔ بابر کا کہنا تھا کہ ان پر بیٹنگ کي وجہ سے کپتانی کا کوئی دباو نہیں ہے ۔

ميں ايک وقت ميں ايک ہي چيز پر فوکس کرتا ہوں بيٹنگ کرتے ہوئے ميرا تمام تر فوکس اپني بيٹنگ کي طرف ہوتا ہے اور گروانڈ ميں ٹيم کي کپتاني کرتے ہوئے ميري تمام تر توجہ اپني ٹيم کو کاميابي دلوانے کي جانب ہوتي ہے ۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑي اپنے طور پر ٹرئينگ کررہے ہيں کھلاڑيوں کے فٹنس ٹيسٹ بھي ليے گئے ہيں ۔ بابر کا کہنا تھا کہ ٹي ٹوينٹي ميرا بطور کپتان پہلا ٹورنامنٹ ہوگا اس ليے خواہش ہے کہ وقت پر ہو ۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ انگلينڈ آسان نہيں ہوگا پي سي بي انگلش کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر اس کا جائزہ لے رہا ہے کھلاڑيوں کا تحفظ بورڈ کي پہلي ترجيع ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کھيل کے قوانين بدل رہے ہيں سوشل ڈسٹنس کا قانون بھي ہوگا اس ليے اس کے ساتھ ايڈجيسٹ کرنا آسان نہيں ہوگا ۔ کوشش ہوگي کہ دورے ميں جلد سے جلد خود کو ايڈجيسٹ کريں ۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ميں سمجھتا ہوں کہ محمد رضوان کو مکمل چانس ملنا چاہيئے ہے بلکہ ميرا خيال ہے کہ ہر کھلاڑي کو مکمل موقع ملنا چاہيئے سرفراز احمد ہمارے پلان کا حصہ ہيں وہاب رياض اور محمد عامر کو سينٹرل کنٹريکٹ ميں شامل نا ہونے کا مطلب يہ نہيں کہ وہ پلان ميں شامل نہيں ہيں۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑيوں کو متحرک رکھنے کے ليے حکمت عملي بنا لي ہے۔

Leave a reply