قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن 7 جولائی سے شروع

0
22

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل ٹیسٹ کرکٹرز7 جولائی سے کراچی میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے، یہ دس روزہ کیمپ بائیوسیکیورماحول میں لگایا جائے گا، کیمپ مکمل کرنے کے بعد یہ تمام کھلاڑی 21 جولائی کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں آئسولیشن کریں گے، قومی ٹیم 26 جولائی کو بارباڈوس روانہ ہوگی، تربیتی کیمپ کی نگرانی ہیڈآف پلیئرز ڈویلمپنٹ ثقلین مشتاق کریں گے، اس دوران نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے دیگرکوچزمحمدیوسف، مشتاق احمد، عمررشید اورعتیق الزمان بھی ان کی معاونت کریں گے، فزیوتھراپسٹ امتیازاحمد، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ صبوراحمد اورمساجرعمران سلطان بھی کیمپ میں شرکت کریں گے.
اس کیمپ میں گیارہ ٹیسٹ کھلاڑیوں عابد علی، اظہرعلی، فواد عالم،عمران بٹ، محمد عباس، نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، شاہنواز دھانی، یاسرشاہ اورزاہد محمود کے علاوہ چھ اضافی کھلاڑیوں کو بھی طلب کیا گیا ہے، ان چھ کھلاڑیوں میں عاکف جاوید، عرفان اللہ شاہ، امیرحمزہ، محمد حسن، محمد عمراورسیف اللہ بنگش شامل ہیں.
کیمپ میں طلب کردہ 25 کھلاڑیوں، کوچزسمیت اورکیمپ میں شامل دیگر پانچ ارکان کی اتوار کے روز کویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی ہے، جس کے نتائج منفی آئے ہیں، یہ تیس ارکان اب منگل کو کراچی میں اکھٹےہوں گے، جہاں ان کی دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

Leave a reply