قومی کرکٹر محمد عامر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ

0
23

قومی کرکٹر محمد عامر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹر محمد عامر  نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ کر لیا ہے

قومی کرکٹر محمد عامر کا کہنا ہے کہ میں اس وقت کرکٹ چھوڑ رہا ہوں،مجھے نیوزی لینڈ کے لیے 35 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، مجھے مینٹل ٹارچر کیا جارہا ہے،پی سی بی کی موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیل سکتا ،

محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ موجود صورتحال میں ذہنی دباوَ برداشت نہیں کر سکتا، پرفارمنس کے باوجود مجھ پر طنز کیا جاتا ہے،میرے بارے میں تاثر قائم کیا گیا کہ میں ملک کیلئے نہیں کھیلنا چاہتا،

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ میرے لیے حیران کن ہے کیونکہ زندگی میں چیلنجز آتے ہیں اور ضروری نہیں ہے کہ ہر بندہ آپ کے حق میں ہو ، کچھ لوگ ہوتے ہیں جو کہ الگ سوچ رکھتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا جائے ، آپ میں کرکٹ باقی ہے اور وقت ہے تو میر ا خیال ہے کہ کسی کی باتوں میں آ کر آ پ کو کرکٹ نہیں چھوڑنی چاہیے ، آپ قابل ہیں تو ٹیم میں اپنی کارکردگی سے کم بیک کریں ۔

شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ محمد عامر کا فیصلہ میری سمجھ میں نہیں آیا ، مجھے جب پتا چلا تو میں نے عامر سے بات کی اور اسے مشورہ دیا کہ آپ کا فیصلہ اچھا نہیں آپ نے کافی کرکٹ کھیلی ہے اور اچھے پلیئر کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں کرکٹ بورڈ ہمیشہ ایک باپ کا کردار نبھاتاہے اور ایسا کرنا بھی چاہیے ، ہمارے کلچر میںیہ چیز نہیں ہے ، لیکشن کمیٹی کو اپنا منصوبہ پلیئر کوبتانا چاہیے کہ کس پلیئر کو لے کر چلناہے اور کس کو ریسٹ دینی ہے ، لیکن ہمارے بورڈ میں یہ رواج نہیں ہے ، پلیئر سے بات نہیں کی جاتی ، بورڈ کوشش کرتاہے کہ نئے لڑکوں کو چانس دیا جائے ، میں اس حق میں ہو ں کہ نئے لڑکوں کو موقع ملنا چاہیے اور یہ اچھی بات بھی ہے ، لیکن سینئر کھلاڑیوں کے ہمیشہ کیوں بورڈ اور مینجمنٹ کے ساتھ مسائل رہے ؟ ان مسائل کی وجہ یہ ہے کہ بات چیت کا فقدان ہے ، جب میڈیا کے ذریعے چیزیں پتا چلتی ہیں تو کمیونیکیشن گیپ اور بھی بڑھ جاتاہے ، کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈ کے درمیان کمیونیکیشن گیپ کو ختم کرنا چاہیے ۔

Leave a reply