قومی ہیروز کو جیتے جی یاد کریں . تحریر: محمد عثمان

0
24

کچھ روز قبل صبح جیسے ہی میری آنکھ کھلی تو میں نے اپنا موبائل آن کیا اورٹویٹرچلایا ٹاپ ٹرینڈ پاکستان چیک کیا تو وہاں (AliSadpara#) ٹاپ ٹرینڈ چل رہا تھا میرے ذہن میں آیا کہ یہ نام سنا ہوا لگتا ہے اسی لمحے اچانک مجھے پتہ چلا کہ ہاں چھ ماہ پہلے ایک قومی ہیرو علی سدپارہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سیر کرنے گئے تو وہاں لاپتہ ہوگئے تھے ۔میں نے گہری سانس لی اور کہا اللہ خیر کریں۔۔۔۔پھر میں نے (AliSadpara#) ٹاپ ٹرینڈ چیک کیا تو پتہ چلا ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ‘ بلند چوٹیوں سے بلند حوصلہ رکھنے والا پاکستان کا قومی ہیرو کوہ پیما علی سدپارہ کی لاش مل گئیں، قومی ہیرو کی لاش بوٹل نیک کے ٹو سے صرف تین سو میٹر نیچے تھی اور تقریبا چھ ماہ بعد قومی ہیرو علی سدپارہ کی لاش ملی ۔واٹس اپ آن کیا تو وہاں بھی لوگوں نے علی سدپارہ کے اسٹیٹس لگائے ہوئے تھے ۔ فیس بک ان کی تو وہاں بھی لوگوں نے قومی ہیرو علی سدپارہ کی اسٹوری لگائی ہوئی تھی موبائل بند کیا اور ٹی وی آن کیا تو وہاں بھی قومی ہیرو علی سدپارہ کی خبر چل رہی تھی اور حکمران ، اداکار و سماجی شخصیات علی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کر رہے تھے، یہ سب دیکھنے کے بعد میرے ذہن میں اچانک ایک سوچ آئ کہ ہماری پاکستانی قوم کا یہ سب سے بڑا المیہ ہے کہ ہم اپنے قومی ہیروز کو جیتے جی یاد نہیں کرتےبلکہ جب وہ اس دنیا سے چلے جاتے ہیں تب ہم ان کی قدر ، حوصلہ افزائی اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور صرف دو دن تک اسے واٹس ایپ اسٹیٹس فیس بک اسٹوری اور ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ تک محدود رکھتے ہیں جس طرح ہمارے قومی ہیرو علی سدپارہ آج اس دنیا میں نہیں رہے پوری پاکستانی قوم علی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے اور جب علی سدپارہ اس دنیا میں تھے تو یقینن میں اور باقی میری طرح کروڑوں پاکستانی بھی نہیں جانتے تھے کے علی سدپارہ کون ہے ؟ یہ ہماری قوم کا المیہ ہے کہ ہم اپنے قومی ہیروز کو جیتے جی یاد کرتے ہیں نہ حکومت کی طرف سے سپورٹ ہوتی ہے جس طرح حال ہی کے ایک اور قومی ہیرو ویٹ لفٹر طلحہ طالب جنہوں نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں پانچویں پوزیشن لے کر برونز میڈل پاکستان کے نام کیا ۔ طلحہ طالب کا بھی یہی کہنا تھا کہ اگر حکومت پاکستان یا کسی ادارے کی طرف سے مجھے تھوڑی سپورٹ ہوتی تو آج میں گولڈ میڈلسٹ ہوتا اور پورے پاکستان میں جشن ہوتا۔ ہاں بالکل!

حکومت پاکستان کو چاہیے جیسے دیگر ممالک کے کھلاڑی گولڈمیڈلسٹ ہیں انہیں جس طرح کے پلیٹ فارم و سہولیات ملتی ہے وہ دی جائیں تاکہ ہمارے قومی ہیروز بھی دیگر ممالک کی طرح گولڈمیڈلسٹ بنے اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں ۔ تو یاد رکھیں! جس سچے پاکستانی نے قسم کھائی ہے کہ اس ملک پاکستان کے لیے کچھ کرنا ہے تو پھر انہے کسی کی سپورٹ کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ ان کیلئے ان کا جذبہ ہمت اور ملک سے محبت ہی کافی ہوتی ہے ۔ جس طرح علی سدپارہ کے بقول
۔ چل کسی شوق کی تکمیل میں مارے جائیں،
ہمت کے آسمان کے اے تارہ آئے
اٹھ کر کسی چٹان سے سدپارہ آئے
برحق ہے موت پر عجب یہ معاملہ
سب چاہتے ہیں کہ آپ دوبارہ آئیں
آخری بات خدارا اس ملک کے قومی ہیروز کی جیتے جی مدد و سپورٹ اور حوصلہ افزائی کریں ۔ یہ قومی ہیروز فخر پاکستان ہے یہ جو کچھ کرتے ہیں پاکستان کیلئے کرتے ہیں۔

@UsmanKbol

Leave a reply