قومی ہاکی ٹیم براونز میڈلز کے ساتھ وطن واپس پہنچ گئی

0
30

قومی ہاکی ٹیم براونز میڈلز کے ساتھ وطن واپس پہنچ گئی

قومی ہاکی ٹیم سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کا کامیاب دورہ ملائشیا مکمل کرکے براونز میڈلز کے ساتھ وطن واپس پہنچ گئی. اس موقع پر کھلاڑیوں کا جذبہ دیدنی تھا. قومی ہیروز کو پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس کے فول پروف سیکورٹی پروٹوکول میں ایئرپورٹ سے لایا گیا. ایئرپورٹ میں میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی.

قومی کھلاڑیوں نے اس موقع پر سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ میں 11 سال بعد وکٹری اسٹینڈ تک آنے پر نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت کھلاڑیوں کی محنت اور قوم کی دعاؤں سے ممکن ہوئی ہے ۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین ، کپتان قومی ہاکی ٹیم محمد عمر بھٹہ، مینجر پاکستان ہاکی ٹیم محمد سعید خان اور کوچ ایاز محمود نے کہا کہ اینگرو کارپوریش کے مشکور ہیں جنہوں نے قومی ہاکی ٹیم کو اس کڑے وقت میں سپانسر کیا اور نامساعد حالات میں پاکستان ہاکی کو سپورٹ کیا۔ اللہ رب العزت کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ قومی ہاکی ٹیم براونز میڈلز کے ساتھ وطن واپس لوٹی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کارپوریٹ سیکٹر اور میڈیا کی جانب سے اسی طرح یہ سپورٹ جاری رہی تو ہم بین الاقوامی ایونٹ کا حصہ بن کر ملک و قوم کا نام اونچا کریں گے.

اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف و دیگر ملکی سیاسی و سماجی افراد نے سوشل میڈیا و پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ قومی ٹیم اور قوم کو برونز میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی تھی.جبکہ ہاکی شائقین نے پاکستان کی کامیابی کو مستقبل کیلئے نیک شگون قرار دیا ہے.

Leave a reply