قومی ادارے ہمارا وقار ، قومی اداروں کو متنازع نہ بنایا جائے،وزیر اعلی پنجاب

0
58
ملکی سلامتی کیلئے پوری قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

وفد میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عامر محمود، وائس چیئرمین میر ابراہیم رحمن، سیکرٹری جنرل شکیل مسعود اور ممبر بورڈ طاہر خان شامل تھے،وزیراعلیٰ پنجاب چوھدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ آزادی صحافت کے لئے آواز بلند کی ہے میں سیاست میں رواداری اور احترام کے اصولوں پر کاربند رہتا ہوں قومی ادارے ہمارا وقار ہیں، قومی اداروں کو متنازع نہ بنایا جائے اداروں کا احترام سب پر لازم ہے پاکستان جن چینلجز سے گزر رہا ہے، اس کا حل اتفاق اور اتحاد میں ہے پوری کوشش ہے کہ صوبے کے عوام کے مسائل حل کروں اور انہیں ریلیف دیا جائے پاکستان کی میڈیا انڈسٹری نے تیز رفتاری سے ترقی کی ہے موجودہ حالات میں میڈیا کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ ملاقات میں کاسٹرز ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ایسوسی ایشن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی، سیکرٹری اطلاعات اور ڈی جی پی آر بھی اس موقع پر موجود تھے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا چولستان کے مقامی کاشتکاروں کے لئے احسن اقدام سامنے آیا ہے، چولستان میں 20 ہزار مقامی کاشتکاروں کو سرکاری اراضی دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ 5 سالہ عارضی کاشت کیلئے 20 ہزار کاشتکاروں کوشفاف قرعہ اندازی کے ذریعے اراضی الاٹ ہو گی۔پہلے فیز کی الاٹمنٹ کے لئے قرعہ اندازی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ذریعے ہوگی مزید 5ہزار کاشتکاروں کو دوسرے فیز میں چولستان میں عارضی کاشت کے لئے اراضی دی جائے گی۔ عارضی کاشت کیلئے اراضی دینے سے علاقے میں معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ چولستان کے کاشتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ وسائل پر چولستان کے لوگو ں کا بھی برابر کاحق ہے چولستان کے بے زمین کسانوں کو اراضی دینے سے ان کی قسمت بدل جائے گی۔

Leave a reply