قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح،مہم 27 مئی تک جاری رہے گی

0
22

قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا ،مہم 23تا27مئی تک جاری رہے گی.
رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیرنے جی اوآرون لاہور کی ملحقہ آبادی شاہ شمس میں معصوم بچوں کو پولیوکے حفاظتی قطرے پلاکرپانچ روزہ انسدادی مہم کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر سیدہ رملہ اورسی او لاہورڈاکٹرفیصل موجودتھے۔

خواجہ عمران نذیرنے معصوم بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلاکرتحائف بھی تقسیم کئے۔ سی اولاہورڈاکٹرفیصل نے خواجہ عمران نذیرکو پانچ روزہ انسدادی پولیومہم کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔کمشنر لاہورکیپٹن(ر)محمد عثمان یونس اور سپیشل سیکرٹری صالحہ سعید نے محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں معصوم بچوں کو پولیوسے بچاؤکے حفاظتی قطرے پلائے۔

رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ قومی انسدادپولیومہم 23تا27مئی تک جاری رہے گی۔ پنجاب بھرمیں 2کروڑ2لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف حاصل کیاجائے گا۔ صوبہ بھرمیں انسدادپولیومہم کا بھرپورآغازکردیاگیاہے۔ پنجاب کی طرح پاکستان کوبھی پولیوفری بنائیں گے۔ پنجاب کے دوردرازعلاقہ جات میں معصوم بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے حفاطتی قطرے لازمی پلائیں گے۔

خواجہ عمران نذیرنے کہا کہ انسدادپولیومہم کے دوران شہرلاہورکے 20لاکھ معصوم بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکرمحفوظ بنایاجائے گا۔ والدین اپنے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلاکرہمیشہ کی معذوری سے بچانے کیلئے بنیادی کرداراداکریں۔ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازکی ہدایت پر پنجاب انسداد پولیومہم کی خودنگرانی کررہے ہیں۔

کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان نے محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ میں بچوں کو پولیو قطرے پلائے،لاہور میں جاری پولیو مہم میں شہر کے 20لاکھ بچےپولیو وائرس سے محفوظ ہونگے۔

کمشنر لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کا واحد ہدف ہے کہ کوئی بچہ پولیو قطرے پینے سے نہ رہ جائے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ معززین علاقہ انسداد پولیو قومی مہم میں پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں۔ پولیو ویکسین کی سپلائی چین کو بین الاقوامی معیار پر یقینی بنایا گیا ہے۔

کمشنر لاہورنے مذید کہا کہ شہر کی تمام 169یونین کونسلز میں انسدادِپولیو ٹیمیں گھر گھر دستک دے رہی ہیں جبکہ شہر کی تمام یونین کونسلز میں پولیو پر مامور ٹیموں کو سکیورٹی کور دیا جارہا ہے۔ پولیوٹیمیں محلوں۔کچی آبادیوں ۔جھونپڑیوں۔بس اڈوں تک بھی پہنچ رہی ہیں۔ پولیو عمر بھر کی معزوری ہے۔ہم اپنی اولادوں کو محفوظ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ اگر ایک بچہ بھی پولیو قطرے پینے سے رہ گیا تو یہ ہم سب کی ناکامی شمار ہوگا۔

Leave a reply