قومی خزانے کو3 ارب 49 کروڑ کی خطیر رقم کا ایک سال میں ہوا فائدہ

0
31

قومی خزانے کو3 ارب 49 کروڑ کی خطیر رقم کا ایک سال میں ہوا فائدہ
محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سالانہ کاردگی رپورٹ جاری کردی۔محکمہ اینٹی کرپشن نے میں قومی خزانے میں 17کروڑ9 6 لاکھ38ہزار روپے کی خطیر رقم جمع کروائی اور16 کروڑ روپے کی رقم براہ راست بد عنوان عناصر سے وصول کیے گئے۔ محکمانہ کارروائی کے ذریعے بالواسطہ1ارب17کروڑ8لاکھ 33ہزار روپے سرکاری خزانے میں جمع ہوئے اور 1ارب61 کروڑ15لاکھ45ہزار روپے سے زائد مالیت کی سرکاری اراضی بھی سال 2022ء میں قبضہ مافیا اور بااثر افراد سے واگزار کروائی۔ رپورٹ کے مطابق امسال 1205 مقدمات درج کئے اور 4333 انکوائریاں کی گیں جبکہ20930 شکایات کا فیصلہ کیا گیا اور 1194 سرکاری افسران وا ہلکاران کو گرفتار کیا گیا۔ اس دوران سیاستدانوں کے خلاف مختلف نوعیت کے 10مقدمات درج کئے گئے اور سینئر بیوروکریسی کے خلاف 16مقدمات کے چالان عدالتوں میں پیش کیے گئے۔

محکمہ اینٹی کرپشن کی کارکردگی اور استعدادکار بڑھانے کے لئے متعدد اقدامات کیے گئے جن میں اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر میں سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ اور تفتیشی روم کا قیام، انسداد بد عنوانی کے ذمرے میں پبلک پروکیورمنٹ پالیسی کا اجراء، افسران کی استعداد کارکو بڑھانے کے لئے ایوراڈز کا سلسلہ شروع کیا گیا جس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران وا ہلکاران کو تعریفی اسناد کے ساتھ ساتھ کیش ایوراڈز دیئے گئے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور کے مطابق سرکاری ادارون سے متعلق عوام کی شکایات کی شنوائی اور ان شکایات کے ازالہ کے لئے محکمہ اینٹی کرپشن میں ہیڈ کوارٹر سمیت ریجنل دفاتر میں ہر مہینے کھلی کچہری کا آغاز کیا گیاہے جس میں عوام کی شکایات کا ازالہ موقع پر کیا جاتا ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن میں بدعنوانی کے مقدمات کی پیروی اور کرپٹ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے اینٹی کرپشن عدالتوں میں پراسیکیوٹرکی تعیناتی کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ بد عنوان عناصر قانون کے شکنجے سے بچ نہ پائیں۔عوامی شکایات کی سیکروٹنی کے لئے پالیسی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور اس کے لئے ہیڈکوارٹر سمیت ریجنل دفاتر میں سیکروٹنی کمیٹیاں نوٹیفائی کی گئی ہیں جو موصول شدہ شکایات کی سیکروٹنی کا کام سرانجام دیں گی۔

خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

اعتماد کا ووٹ نہ لینے سے جنوری میں پنجاب سے پی ٹی آئی حکومت ختم ہو جائے گی

محکمہ اینٹی کرپشن میں ITڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے ہیلپ لائن 1350 کے قیام اورواٹس ایپ، رپورٹ کرپشن ایپ کے ذریعے شکایات کا اندراج بھی ممکن ہوگیا ہے جس سے شہری گھر بیٹھے اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔ اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر میں افسران و اہلکاران کی سہولت کے لئے میس کا اہتمام کیا اور شفافیت اور احتساب کے نظام کو مضبوط کرنے کے لئے اینٹی کرپشن کے تمام پراسسز میں جدت کے لئے ٹیکنالوجی کااستعمال کیا جارہا ہے۔

Leave a reply