قومی کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کا آغازہوگیا

0
35

قومی کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کا آغاز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا ،حارث سہیل، محمد عباس، اسد شفیق اور سرفراز احمد کے فٹنس ٹیسٹ آج ہوں گے

شان مسعود، حسن علی، شاداب خان اور عماد وسیم کے فٹنس ٹیسٹ بھی آج ہوں گے،سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ دیگر کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کل لیے جائیں گے ،سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ قومی ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک لے رہے ہیں ،ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ متعلقہ ٹیموں کے ٹرینرز لے رہے ہیں

واضح رہے کہ فٹنس ٹیسٹ مارچ کے آخر میں ہونا تھے لیکن کورونا وائرس کے باعث یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ۔بعد ازاں ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ٹرینر یاسر ملک کے ساتھ مل کر کھلاڑیوں کیلئے آن لائن فٹنس ٹیسٹ لینے کا منصوبہ تیار کیا ۔سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کے علاوہ صوبائی ایسوسی ایشنز کی فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے بھی فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور مذکورہ ٹیموں کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے

۔یہ ٹیسٹ ان ٹیموں کے ٹرینرز اور کوچز لے رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کے حوالے سے وہ ٹرینر اور کھلاڑیوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں اور انہیں تمام ضروری ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ کچھ کھلاڑیوں نے جلد ٹیسٹ لینے کی درخواست کی تھی اس لئے اُن کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ صوبائی ایسوسی ایشنز لے رہی ہیں۔ فٹنس ٹیسٹ کا اصل مقصد گھروں میں محدود کھلاڑیوں کی جسمانی ساخت کو برقرار رکھنا ہے تاکہ جب کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہوں تو وہ پہلے کی طرح فٹ نظر آئیں اور میدان میں انہیں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے ۔

Leave a reply